Book Name:Fazail e Hasnain e Karimain
پیارے اسلامی بھائیو ! حصولِ علم دین کے لئے مطالعہ انتہائی ضروری ہے کہ اچھی اور دینی معلومات سے بھر پور کتب کا مطالعہ نظر و فکر کی درست اور حصول علم کا بہترین ذریعہ ہے جیساکہ امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : مطالعہ علم دین کی جان ہے۔بنیادی عقائد جاننے کے علاوہ ہر عاقل و بالغ مسلمان پر اس کی موجودہ حالت کے مطابق شرعی مسائل سیکھنافرضِ عین ہے۔دینی کتب کا مطالعہ اللہ پاک کی رضا اور حصولِ ثواب کا ذریعہ ہے اور اس سے علمِ دین میں اضافہ ہوتا ہے ، علمِ دین سیکھنے کا ایک ذریعہ چونکہ کتاب بھی ہے ، لہٰذا ایسی کتب و رسائل کا ہی مطالعہ کرنا چاہیے جو نظر و فکر کی درست اور اخلاقی و ذہنی تربیت کا ذریعہ بنیں ، چنانچہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے اللہ پاک کے فضل و کرم سے فروغِ علمِ دین کے لئے جہاں دیگر کئی شعبہ جات اور دینی کاموں کا آغاز کیا وہیں کتب و رسائل سے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کا رابطہ مضبوط کرنے کے لئے ہفتہ وار رسالہ مطالعہ نامی دینی کام شروع کیا جس کے تحت ہفتہ وار مدنی مذاکرتے میں کسی ایک رِسالے کا مطالعہ کرنے یا آڈیو رسالہ سننے کی ترغیب دلائی جاتی ہے۔ اور الحمد للہ ! کثیر اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اس کا مطالعہ فرماکر اپنے ذمہ داران کو اس سے آگاہ بھی فرماتے ہیں کہ انہوں نے اس ہفتے کا رسالہ پڑھ یا سن لیا ہے۔ امیر اہلسنت اور جانشین امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اس کا شوق اور ترغیب کے لئے رسالہ پڑھنے والوں کو دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ آپ بھی ہفتہ وار رسالے کا پابندی سے مطالعہ کریں ان شاء اللہ اس کی برکت سے علمِ دین میں اضافہ بھی ہوگا اور امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دعائیں بھی ملیں گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
ترمذی شریف میں ہے : سید الاولیاء ، مولیٰ مشکل کشاء ، شیرِخداحضرت علی المرتضیٰ رَضِیَ اللہ عَنْہُ فرماتے ہیں : امامِ حسن رَضِیَ اللہ عَنْہُ سِینے اور سر کے درمیان محبوبِ رحمٰن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم سے بہت