Fazail e Hasnain e Karimain

Book Name:Fazail e Hasnain e Karimain

تین  ( 3 ) دن کے مدنی قافِلے میں سُنَّتوں بھرا سفر کیجئے ، اور نیک اعمال کے مُطابِق زِندگی گُزاریئے۔ رشتے داروں سے اچھا سلوک کرنے کے فَضائل و برکات جاننے کے لیےشیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنّت ،  بانی ِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب  ” نیکی کی دعوت “  صفحہ نمبر 156تا161 ،  رسالہ’’ہاتھوں ہاتھ پُھوپھی سے صُلح  کرلی اور اِحترامِ مسلم “   کا مُطالَعہ فرمائیے۔ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سےاس کتاب اور رسائل کو پڑھا بھی جاسکتا ہے ،  ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ آؤٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                            صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

ناخن کاٹنے کی سنتیں اور آداب

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے شیخِ طریقت  ، امیرِ اہلسُنَّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے’’101 مدنی پھول‘‘ سے ناخُن کاٹنے کے چند مدنی پُھول سُنتے ہیں * جُمُعہ کے دن ناخُن کاٹنامُستَحَب ہے۔ ہاں اگر زیادہ بڑھ گئے ہوں تو جُمُعہ کا اِنتظار نہ کیجئے ( دُرِّمُختار ، ۹/۶۶۸ ) صَدْرُ الشَّریعہ ،  بَدْرُ الطَّریقہ مَوْلاناامجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہ الْقَوِی فرماتے ہیں : منقول ہے : جو جُمُعہ کے روز ناخُن تَرَشوائے  ( کاٹے )  اللہ پاک اُس کو دوسرے جُمُعہ تک بلاؤں سے محفوظ رکھے گا اور تین دن زائد یعنی دس دن تک۔ ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ جو جُمُعہ کے دن ناخُن تَرَشْوائے  ( کاٹے )  تو رَحمت آئیگی اور گناہ جائیں گے۔  ( دُرِّمُختار ،  رَدُّالْمُحتَار ، ۹/۶۶۸۔ بہارِشريعت حصّہ۱۶ ص ۲۲۵ ، ۲۲۶ )  * ہاتھوں کے ناخُن کاٹنے کے منقول طریقے کاخُلاصہ پیشِ خدمت ہے :  پہلے سیدھے ہاتھ کی شَہادت کی اُنگلی سے شُرو ع کر کے ترتیب وار چھنگلیا  ( یعنی چھوٹی انگلی )  سَمیت ناخن کاٹے جائیں مگر انگوٹھا چھوڑدیجئے ۔اب اُلٹے ہاتھ کی چھنگلیا  ( یعنی چھوٹی انگلی ) سے شُروع کرکے تر تیب وار انگوٹھے سَمیت ناخُن کاٹ لیجئے۔اب آخِرمیں سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے کا ناخُن کاٹا