Book Name:Asmani Kitab Aur Hazrat Umar

ساتھی راتوں کو عبادت کرنے والے * دِن کو روزہ رکھنے والے اور * لوگوں کی غم خواری کرنے والے ہوں گے۔ ( [1] )

سُبْحٰنَ اللہ ! اے عاشقانِ صحابہ و اہلِ بیت ! یہ ساری صِفَات حضرت عمر فاروقِ اعظم  رضی اللہُ عنہ   کی بیان ہو رہی تھیں * آپ نیکوکار بھی ہیں * مسلمانوں پر رحم کرنے والے بھی ہیں *  عدل و انصاف قائِم فرمانے والے بھی ہیں اور * آپ ہی وہ ہستی ہیں جنہوں نے کافِروں کے شہروں کو فتح فرمایا * یہاں تک کہ قیصر و کِسْریٰ کے محلات پر بھی اسلام کا پرچم بلند فرما دیا۔

اَشِدَّاءُ عَلَی الْکُفَّار کے مصداقِ اَعلیٰ ہیں    مُذِلِّ کُفر وطُغیاں حضرتِ فاروق اعظم ہیں

وہ عالَم دَبدبہ کا  کانپتے ہیں قیصر وکسریٰ     ہے جن سے دین کی شاں حضرتِ فاروق اعظم ہیں ( [2] )

وضاحت : قرآنِ پاک میں اللہ پاک نے صحابۂ کرام کی ایک صفت یہ بیان کی ہے : اَشِدَّاءُ عَلَی الْکُفَّار یہ کفار پر بڑے سخت ہیں ، یہ آیتِ مبارکہ سب سے اول درجہ حضرت فاروقِ اعظم  رضی اللہُ عنہ  پر صادق آتی ہے ، آپ کفر اور سرکشی کو ذلیل کرنے والے ہیں ، آپ کے رعب و دبدبہ کی یہ حالت ہے کہ آپ کے نام سےروم اور ایران کے بادشاہ کانپتے ہیں ، جن کی وجہ سے اسلام کو اتنی شان و شوکت نصیب ہوئی ان کا نام عمرفاروقِ اعظم  رضی اللہُ عنہ  ہے۔

فاروقِ اعظم  رضی اللہُ عنہ   جہنّم سے رکاوٹ ہیں

حضرت اُمِّ کلثوم   رضی اللہُ عنہ ا   سرورِ عالَم ، نورِ  مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی پیاری نواسی یعنی


 

 



[1]...الریاض النضرۃ ، الباب الثانی ، الفصل التاسع ، ذکر نبذۃ من فضائلہ ، صفحہ : 274۔

[2]...دیوانِ سالک ، صفحہ : 73-75۔