Book Name:Asmani Kitab Aur Hazrat Umar

حاصِل کرتے ہیں :

فاروقِ اعظم  رضی اللہُ عنہ   کا مختصر تعارُف

حضرت عُمْر فاروقِ اعظم  رضی اللہُ عنہ  عظیم صحابئ رسول ہیں * دُنیا میں آپ کا نام مبارک عمر ہے * آسمانوں میں آپ کوفاروق کے نام سے پہچانا جاتا ہے * آسمانی کتاب تورات شریف میں آپ کا نام مَنْطِقُ الْحَقْ ( یعنی حق بات کہنے والے ) ہے * انجیل شریف میں آپ کا نامِ نامی کافِی ہے * اور جنّت میں آپ کا نامِ اَقْدس سِراج ہو گا۔( [1] )    

 حضرت عمر فاروقِ اعظم  رضی اللہُ عنہ   مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے ، ایک روایت کے مطابق آپ 39 مردوں کے بعد مسلمان ہوئے ، اس لئے آپ کو مُتَمِّمُ الْاَرْبَعِین ( یعنی 40 کا عدد پُورا کرنے والے ) کہا جاتا ہے۔ ( [2] ) سرورِ عالَم ، نورِ  مُجَسَّم صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے آپ کے اِسْلام لانے کے لئے دُعا فرمائی ، لہٰذا آپ کو مرادِ رسول بھی کہتے ہیں۔ ( [3] )  آپ کا عَدْل و اِنْصاف بےمثال تھا ، اس لئے اَعْدَلُ الْاَصْحَاب ( یعنی صَحَابہ میں سب سے بڑھ کر عَدْل کرنے والے ) کہلائے۔ ( [4] )      

حضرت عمر فاروقِ اعظم  رضی اللہُ عنہ   63 سال دُنیا میں تشریف فرما رہے * 12 سال تک اچھے انداز سےخِلافت ( Caliphate ) کے فرائض انجام دیتے رہے ( [5] )    * آپ کا دورِ خِلافت مسلمانوں کے عُرُوج کا سنہرا دَور تھا * آپ کا اندازِ حکومت * آپ کا عدل و اِنْصاف * آپ کا مبارک اَخْلاق و کردار * خوفِ خُدا * تقویٰ و پرہیز گاری * عاجزی


 

 



[1]...الریاض النضرۃ ، الباب الثانی ، فی مناقب عمر بن خطاب ، صفحہ : 235۔

[2]...معرفۃ الصحابۃ ، باب الارقم بن ابی الارقم ، جلد : 1 ، صفحہ : 293 ملتقطاً۔

[3]...فیضان فاروق اعظم ، جلد : 1 ، صفحہ : 54۔

[4]...فیضان فاروق اعظم ، جلد : 1 ، صفحہ : 51۔

[5]...الریاض النضرۃ ، الباب الثانی ، فی مناقب عمر بن خطاب ، صفحہ : 357بتغیر قلیل۔