Book Name:Asmani Kitab Aur Hazrat Umar

   کے ذکر سے آراستہ کیا کرو ! ( [1] )   

ممکن ہے لوگوں کے ذِہن میں یہ تَصَوُّر ہو کہ 2 ، 4 سو یا 1 ہزارکا مجمع ہو تو اسی کو مجلس کہا جاتا ہے ، ایسا نہیں ہے۔ مجلس کا معنیٰ ہے : بیٹھنے کی جگہ۔ ایک شخص اکیلا بیٹھا ہو ، یہ بھی مجلس ہے ، 2فردبیٹھے ہوں ، یہ بھی مجلس ہے ، 4افرادبیٹھے ہوں ، یہ بھی مجلس ہے ، 500 کا اجتماع ہو یا 5 ہزار کا ، یہ بھی مجلس ہی ہے۔ مطلب یہ ہواکہ * تم چاہے اکیلے بیٹھے ہو ، تب بھی ذِکْرِ عمر کرو ! * گھر والوں کے ساتھ بیٹھے ہو تب بھی ذِکْرِ عمر کرو ! * دُکان پر بیٹھے ہو تب بھی ذِکْرِ عمر کرو ! * آفس میں بیٹھے ہو تب بھی ذِکْرِ عمر کرو ! * دوستوں کے ساتھ ہو تب بھی ذِکْرِ عمر کرو ! * دسترخوان پر ہو تب بھی ذِکْرِ عمر کرو اور * اگر دینی اجتماعات میں ہوتب بھی ذِکْرِ عمر کرو ! غرض ! اپنی ہر ہر مجلس کوحضرت عمر فاروقِ اعظم  رضی اللہُ عنہ   کے ذکرسے سجایا کرو !

پیارے اسلامی بھائیو ! ایسی ہی  ایک حدیثِ پاک درودِ پاک کے متعلق بھی آئی ہے ، اللہ پاک کے پیارے اور آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : زَیِّنُوْا مَجَالِسَکُمْ بِالصَّلَاۃِ عَلَیَّ اپنی مجلسوں کو مجھ پر درود پڑھ کر آراستہ کرو ! ( [2] )    

لہٰذا بہتر یہ ہے کہ گھر میں ، دُکان پر ، آفس میں ، دوستوں کے پاس جب بھی کہیں بیٹھیں تو اپنے آقا ومولا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی خِدْمت میں درودِپاک عرض کریں اور اسی درودِ پاک کے ضمن میں ذِکْرِ صحابہ بھی شامِل کر لیں ، ذِکْرِ اَہْلِ بیت بھی شامِل کر لیں اور بالخصوص خلفائے راشدین کا بھی ذِکْر شامِل کر لیں ، ہر ہر مجلس میں درودِ پاک


 

 



[1]...تاریخ دمشق ، جلد : 44 ، صفحہ : 380۔

[2]...جامع صغیر ، صفحہ : 280 ، حدیث : 4580۔