Book Name:Hazrat Ayesha Ki Ilmi Shan
(7)دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں وقتاً فوقتاً ہونے والے مختلف کورسز(مثلاً63روزہ مدنی تربیتی کورس ، 12روزہ مدنی مقصد کورس ، 7 دن فیضان نماز کورس ، 30 دن فیضانِ قرآن و حدیث کورس وغیرہ) کرنے کی سعادت حاصل کیجئے ، (8) دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net کاوِزٹ کیجئے ، اس ویب سائٹ پر موجودعلمِ دین سے مالامال سینکڑوں کتب و رسائل اورسُنّتوں بھرے بیانات و مدنی مذاکرے فیضانِ علم بکھیر رہے ہوں گے(9)شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ہفتہ وار مدنی مذاکروں میں اوّل تا آخر پابندی سے شرکت کا معمول بنالیجئے۔ ان میں سے جتنے زیادہ ذرائع اپنائيں گے ، اِنْ شَآءَ اللہ اُسی قَدَر ہمارے علمِ دِین میں اِضافہ ہوتا چلا جائے گا۔
پیارے اسلامی بھائیو! علمِ دین حاصل کرنے اور اپنے اندر علم حاصل کرنے کا شوق پیدا کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیتے رہیے ان شاء اللہ اس کی برکت سے علم دین حاصل کرنے کا جذبہ بڑھے گا ، ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام روزانہ نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنا بھی ہے۔ شیخ طریقت امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 32 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے ظہر کی چار سنّتِ قبلیہ فرض سے پہلے ادا کیں؟(خیال رہے کہ ظہر کی چار سنّتِ قبلیہ سنّتِ مؤَکَّدہ ہیں اور ان چار رکعت کا فرض سے پہلے پڑھنا بھی سنّتِ مؤَکَّدہ ہے) اس نیک عمل پر عمل کی ایک برکت یہ بھی ہوگی کہ اگر ہم سنّتِ قبلیہ فرض سے پہلے پڑھنے کے پابند ہوگئے تو ان شاء اللہ ہم تکبیر اولی پانے میں بھی کامیاب ہوجائیں گے۔