Book Name:Hazrat Ayesha Ki Ilmi Shan
اَلْحَمْدُلِلّٰہجامعۃ المدینہ(بوائز) اورجامعۃ المدینہ (گرلز) کے جامعۃ المدینہ میں داخلے جاری ہیں اور10شوال المکرم 1443ھ ، تک داخلے جاری رہیں گے۔ داخلوں کے خواہشمنداپنے اپنے شہروں کے جامعۃ المدینہ میں رابطہ کیجئے۔
آپ بھی اپنے بچوں کی بہتردینی تربیت کروانے ، انہیں نماز روزے کا عادی بنانے ، فرائض و واجبات ، حلال و حرام ، خریدو فروخت اورحُقُوقُ الْعِباد ، وغیرہ کے شرعی اَحْکامات سکھانے کیلئے جامعۃُ المدینہ میں داخل کروائیےتاکہ آپ کے بچے عِلْمِ دِیْن سیکھ کر دوسروں کو سکھائیں اورآپ کی اُخروی نجات کا سامان بن سکیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہمیں چاہئے کہ ہم بھی حضرت عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کی علمی شان و شوکت کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے علمِ دین حاصل کریں اور اپنی اولاد کی دینی تعلیم و تَرْبِیَت پر بھی خاص توجہ دیں ، افسوس! آج کل اسلامی تعلیمات سے دُوری اور اَغیار(یعنی غیرمسلموں) کی اندھی تقلید نے مسلمانوں کو کہیں کا نہیں چھوڑا ، بدقسمتی سے اب ہمارے رہن سہن کے طور طریقے اور رُسُومات اسلامی تعلیما ت کے سراسر خلاف نظر آتے ہیں ، ایسے مشکل حالات میں اپنی اولاد خُصُوصاً بیٹی کی دُرُسْت اسلامی تَرْبِیَت انتہائی مشکل نظر آتی ہے لہٰذا اگر ہم اپنی بیٹی کی صحیح تَرْبِیَت کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اسلامی معلومات حاصل کرنا ضروری ہیں تاکہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ہم صحیح معنوں میں اپنا منصبی فرض اَدا کرسکیں کیونکہ آج کی بیٹی کل کسی کی بیوی اور بہو ہوگی ، پھر ماں اور بعد میں ساس بنے گی ، لہٰذا آج اس بیٹی کی تَرْبِیَت پر بھرپور توجہ دینا ضروری ہے تا کہ کل کو وہ بھی اپنی اولاد کی بہترین تَرْبِیَت سے غفلت نہ برتے ۔