Book Name:Hazrat Ayesha Ki Ilmi Shan
کے آداب کا لحاظ کرنا بھی ضروری ہے۔ (فیضان داتا علی ہجوری ، ص۱۳)* علم خزانہ ہے اور سُوال کرنا اس کی چابی ہے۔ (الفردوس بماثور الخطاب ، ۲ / ۸۰ ، حدیث : ۴۰۱۱) * علم سیکھنے کے لئے سوال پوچھنے سے شرمانا نہیں چاہئے۔ (اعرابی کے سوالات اور عربی آقا کے جوابات ، ص۸)* خوشامد کرنا مؤمن کے اخلاق میں سے نہیں ہے مگر علم حاصل کرنے کے لئے خوشامد کر سکتا ہے۔ (شعب الایمان ، باب فی حفظ اللسان ، ۴ / ۲۲۴ ، حدیث : ۴۸۶۳) * ایسے سوالات کرنے سے بھی بچا جائے جس کا دنیاوی یا اُخروی فائدہ نہ ہو۔ (اعرابی کے سوالات اور عربی آقا کے جوابات ، ص۹)
( اعلان )
علم سیکھنے کےبقیہ مدنی پھول تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے
جانے والے 6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ
الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِ الْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ
بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی ، یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اُسے قَبْر میں اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔ ([1])