Book Name:Hazrat Ayesha Ki Ilmi Shan
حضرتِ امام حسن بصری رَحمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ سے منقول ہے : مُعْتَکِف کو ہر روز ایک حج کا ثواب ملتاہے۔ ([1])
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں مُلک و بیرونِ مُلک کئی مقامات پر آخری عشرے کے اعتکاف کی سنت کو زندہ رکھنے کے لئے آخری عشرے کے اجتماعی اعتکاف کا خُصُوصیّت کے ساتھ اہتمام ہوتا ہے ، سنتِ اعتکاف کی سعادت پانے والوں کے لئے باقاعدہ ایک شیڈول ترتیب دِیا جاتا ہے تاکہ اللہ پاک کے گھر کے یہ مُعزَّز مہمان جس مقصد کے تحت آئے ہیں اس میں کامیابی سے ہمکنار ہوجائیں ، اُنہیں مناسب سہولیات دینے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ عاشقانِ رمضان و عاشقانِ اعتکاف یکسوئی و دِلجمعی کے ساتھ سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں شامل ہوسکیں۔ قرآنِ کریم کی دُرست مخارج کے ساتھ تلاوت ، نماز کے بنیادی مسائل ، وضووغسل کے مسائل ، سُنّتیں و آداب ، دعائیں ، کلمے ، سورتیں سیکھ سکیں۔
علم سیکھنے والے کیلئے مدنی پھول
پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!علم سیکھنے والےکے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے : (1)فرمایا : جو آدمی علم کی تلاش کرنے کے لیے کسی راستہ پر چلے اللہ پاک اس کے لیے جنت کا راستہ آسان فرما دیتا ہے۔ (مسلم ، کتاب الذکر والدعاء ، باب فضل الاجتماع علی تلاوۃ القرآن وعلی الذکر ، ص۱۱۱۰ ، حدیث : ۶۸۵۳) (2)فرمایا : جو شخص علم کی طلب میں گھر سے نکلتاہے فرشتے اُس کے اِس عمل سے خوش ہوکر اس کے لئے اپنے پر بچھا دیتے ہیں۔ (طبرانی کبیر ، ۸ / ۵۵ ، حدیث : ۷۳۵۰) * علم حاصل کرنے کے لئے سفر کرنا بُزُرگان دین کی سنت ہے۔ (40 فرامیں مصطفی ، ص۲۳)* علم حاصل کرنے کے لیے سُوال کرنا یقیناً باعثِ فضیلت ہےلیکن سُوال کرنے