Hazrat Ayesha Ki Ilmi Shan

Book Name:Hazrat Ayesha Ki Ilmi Shan

شعبہ تقسیم رسائل :

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی علمِ دین پھیلانے کے لئے 80 سے زائد مختلف شعبہ جات میں دین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے انہیں شعبہ جات میں سے ایک شعبہ “ تقسیمِ رَسائل “ بھی ہے تقسیمِ رسائل سے مُراد یہ ہے کہ مکتبۃُ المدینہ سے کُتُب و رَسائل خَرید کر حُصُولِ ثَواب اور مُسلمانوں کی خَیْر خَواہی کی نیَّت سے  مُفْت تقسیم کی جائیں۔ شعبہ تقسیمِ رسائل دَرْحَقِیقَت  مکتبۃُ المدینہ ہی کا ایک شُعْبہ ہے جس کا کام گھر گھر ، دَفْتر دَفْتر ، دُکان دُکان ، اسکولز ، کالجز ، یُونیورسٹیز اور  جامِعات و مَدارِس میں سارا سال شیخِ طریقت ، امیرِ اَہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور مکتبۃُ المدینہ کی دیگر کُتُب و رَسائل وغیرہ کی ذاتی طور پرحَسْبِ اِسْتِطاعت اور مُخَیَّر اسلامی بھائیوں سے ترکیب بنا کرتقسیم   کرنا ہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مُلک و بیرونِ مُلک میں کثیر جامعات بنام “ جامعۃُ المدینہ “ قائم ہیں ، جن کے ذریعےبے شُمار اسلامی بھائیوں کو (حسب ِ ضرورت قیام وطعام کی سہولت کے ساتھ)درس ِ نظامی یعنی عالِم کورس اور اسلامی بہنوں کو عالِمہ کورْس کی مُفت تعلیم دی جاتی ہے نیز بچوں اوربچیوں کو حفظ و ناظرہ کی تعلیم دینے کے لئے مُلک  وبیرون مُلک سینکڑوں مدارس بنام “ مدرسۃُ المدینہ “ بھی اپنی برکتیں لُٹا رہے ہیں۔ ان جامعاتُ المدینہ ومدارسُ المدینہ میں ایسا  دینی ماحول فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ یہاں پڑھنے والے اور پڑھنے والیاں اپنی تعلیم مکمل کرکے علم وعمل کے پیکر بن کر پوری دُنیا میں سُنّتوں کی دُھومیں مچانے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی پیغام کو عام کرنے والے بن جائیں لہٰذا ہمیں بھی چاہئے کہ اپنی اولاد کو سچا عاشقِ رسول اور حقیقی مُحبِّ صحابہ و اَہلبیت بنانے ، اپنی اور ان کی قبر و آخرت سنوارنے ، اُنہیں علم وعمل کی راہ پرچلانے نیز اپنے اور ان کیلئے جنّت کا راستہ آسان بنانے کیلئے جامعاتُ المدینہ اور مدارسُ المدینہ میں داخلہ دِلوا کر اپنے لئے ثوابِ جاریہ کا سامان کریں۔