Book Name:Ramazan Ki Amad Marhaba
رَجَب شریف کے مبارَک مہینے سے ہی اِس کی تَیّاری شروع کردیتے اورعبادت و تلاوت کرکے ربِّ کریم کو راضی کرنے کا سامان کرتے ، مگر آہ!مسلمانوں کی بھاری اَکْثَرِیَّت دیگرمہینوں کی طرح اِس مہینے کو بھی غفلتوں میں گزاردیتی ہے۔
اسی طرح بعض لوگ اگرچِہ روزہ تو رکھ لیتے ہیں مگر پِھر اِن بے چاروں کا وَقْت “ پاس “ نہیں ہوتا۔ لہٰذا وہ بھی رَمَضان شریف کے اِحتِرامِ کو ایک طرف رکھ کر حرام و ناجائز کاموں کا سَہارا لے کر وَقْت “ پاس “ کرتے ہیں۔
اے عاشقانِ رَمَضان!رَمَضانُ الْمبارَک کے مُقدّس لَمحات کو فُضُولیات میں برباد ہونے سے بچایئے!زندگی بے حد مُخْتَصَرہے ، اِس کو غنیمت جانئے ، موبائل و سوشل میڈیا (Social Media) کے غلط اِستعمال(Missuse) ، مختلف کھیلوں اور گانے سننے کے ذرِیعے وَقْت “ پاس “ (بلکہ برباد)کرنے کے بجائے تلاوتِ قُرآن اور ذِکْر و دُرُود میں وَقْت گُزارنے کی کوشِش فرمائیے۔ بُھوک و پیاس کی شِدّت جس قَدر زیادہ مَحسوس ہوگی ، صَبْر کرنے پر اِنْ شَآءَ اللہ ثواب بھی اُتنا ہی زیادہ ملے گا۔ جیسا کہ منقول ہے : اَفْضَلُ الْعِبَادَاتِ اَحْمَزُھَا افضل عبادت وہ ہے جس میں تکلیف زِیادہ ہو۔ ( تفسیر کبیر ، پ۲۹ ، المزمل ، تحت الآیۃ : ۶ ، ۱۰ / ۶۸۵)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد