Ramazan Ki Amad Marhaba

Book Name:Ramazan Ki Amad Marhaba

کے جذبے کے تحت  اس مجلس کی طرف سے ہر ماہ تقریباًدو لاکھ چوبیس ہزار (2,24,000)بیماروں اور پریشان حال لوگوں میں کم  وبیش 4 لاکھ سے زائدتعویذات و اَورادِ عطّاریّہ رِضائے الٰہی کے لئے بالکل مُفت تَقْسِیم کئے جاتے ہیں۔ تعویذاتِ عطاریہ کی برکتیں فقط کسی مَخْصُوص  عَلاقے یا شہر تک ہی مَحْدُود نہیں بلکہ پاکستان کے سارے صُوبوں کے سینکڑوں شہروں میں سینکڑوں بستے لگائے جارہے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے علاوہ دِیگر مُمالک مَثَلاً ساؤتھ افریقہ ، امریکہ ، اِنْگلینڈ ، بنگلہ دیش اور ہند وغیرہ میں بھی تعویذاتِ عطّاریہ کے سینکڑوں بستوں کی ترکیب ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                             صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کا مبارَک مہینا اپنی بَرکتیں لُٹا رہا ہےپھرجلدہی رَمَضانُ الْمبارَک کی بھی آمد ہوگی۔ 10رَمَضانُ المبارَک کو اُمُّ المؤمنین حضرت سَیِّدَتُنا خدیجۃُ الکُبریٰرَضِیَ اللہُ عَنۡہَاکا عُرسِ پاک بھی ہے۔ آئیے!اِسی مُناسَبَت سےآپ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کا مُخْتَصَر ذِکْرِ خَیْر سُنتے ہیں ، چنانچہ

سَیِّدَتُنا خدیجۃُ الکبریٰ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا    کا تعارف

اُمُّ المؤمنین حضرت سَیِّدَتُنا خدیجۃُ الکُبریٰ رَضِیَ اللہُ عَنْہا کا نام خدیجہ ، والِد کا نام خُوَیْلِد اور والِدہ کا نام فاطِمَہ ہے۔ آپرَضِیَ اللہُ عَنْہا کی کُنْیَت اُمُّ الْقَاسِم اور اُمِّ ھِند ہے۔ آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہاکے القابات طاہِرہ ، سَیِّدَہ ، صِدِّیْقَہ اور “ الکُبریٰ “ ہیں ، آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہا کا یہ آخری لَقب نام کے ساتھ اِس کثرت سے بولا جاتا ہےکہ گویا نام ہی کا حِصَّہ ہو۔ آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہا نے عَورَتوں میں سب  سے پہلے اِسلام قَبول کیا ، آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہا خاتونِ جنّت حضرت فاطمۃُ الزہراءرَضِیَ اللہُ عَنۡہَا کی والِدۂ ماجِدہ اور نوجوانانِ جنّت کے سردار حضرات حَسَنَیْنِ کَرِیْمَیْن رَضِیَ اللہُ عَنۡہُمَا کی نانی جان ہیں ، آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہا نے اپنی ساری دولت نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے