Book Name:Quran Aur Farooq e Azam

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام :

مدرسۃ المدینہ (اسلامی بھائیوں کے لئے)

(پہلے “ مدرسۃ المدینہ بالغان “ کہا جاتا تھا ، اب “ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بھائیوں کے لئے) “ کہا جائے گا)

پیارے اسلامی بھائیو!   قرآنِ  کریم سے محبت کرنے کے لئے ، قرآنِ کریم کی تلاوت کا ذہن بنانے کے لئے ، قرآنِ کریم سمجھنے کا ، قرآنِ کریم پر عمل کرنے کا جذبہ پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور 12 دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دِیْن و دُنیا کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ دعوتِ اسلام کا ایک دینی کام ہے : مدرسۃ المدینہ (اسلامی بھائیوں کے لئے)۔  

الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے تحت مسجدوں میں ، سکول و کالج اور مارکیٹوں وغیرہ میں لگنے والے مدارِسُ المدینہ  میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو تجوید کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنا سکھایا جاتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ بنیادی ضروری اَحْکام و مَسَائل اور سنتیں و آداب بھی سکھائی جاتی ہیں۔

فیشن پرست سُنتوں کا عامِل بن گیا

بلوچستان کے رہنے والے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے : دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلےمیں بہت فیشن پرست تھا ، چہرے پہ داڑھی تھی نہ سر پر عمامہ شریف کاتاج ، راہِ سنّت سے دوردُنیا کی محبت میں مسرور اپنی قیمتی زندگی کو بے عملی اور جہالت کے اندھیروں میں گزار رہا تھا۔ میری زندگی میں روشنی  کی کرن اس طرح نمودار ہوئی کہ ایک دن دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی نے