Book Name:Quran Aur Farooq e Azam

مجھے تجوید کے ساتھ قرآن پاک پڑھنے کا ذہن دیا ، نماز عشاء کے بعد لگائے جانے والے اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ  میں شرکت کی دعوت پیش کی ، میں نے ان کی نیکی  کی دعوت کو قبول کر لیا اور اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ میں شرکت کرنے لگا ، الحمد للہ! اس کی برکت سے  میں نے تجوید کے ساتھ قرآن کریم سیکھ لیا اور فیشن پرستی چھوڑ کر سنّتوں کا عامل بن گیا۔

یہی ہے آرزُو تعلمِ قرآں عام ہو جائے                تلاوت کرنا صُبح وشام میرا کام  ہو جائے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

 “ مدنی قاعِدہ(madani qaida) “ موبائِل ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو!  قرآنِ کریم کا فیضان عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے موبائِل ایپلی کیشن بھی جاری کی ہے ، اس کا نام ہے : مدنی قاعِدہ  (Madani Qaida)۔ اس ایپلی کیشن میں مکمل مدنی قاعِدہ اور اس کی آڈیو  (Audio) شامِل کی گئی ہے یعنی اس ایپلی کیشن میں آپ مدنی قاعدے کے جس حرف یا جس لفظ پر کلک (Click)کریں گے ، آڈیوں (Audio) میں اس کا تَلَـفُّـظْ چلے گا ، یُوں اس ایپلی کیشن کی مدد سے آسانی کے ساتھ مدنی قاعِدہ پڑھ کر ، اس کی مشق (Practice)کر کے دُرُست مخارج اور ضروری تجوید سیکھی جا سکتی ہے۔ یہ ایپلی کیشن اپنے اسمارٹ فون میں انسٹال کر لیجئے ، خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند