Book Name:Qurbani Sunnat Anbiya Hay

بڑے  بلا وجہ اُس کا کان مروڑتے ، دُم گھماتے ، شور مچاتے ہیں جس سے جانور بدکتے اور ڈرتے ہیں(7) : ذبح کے وقت قَصَّاب بھی جلد بازی کر جاتے ہیں مثلاً ذبح کے بعد جانور کو ٹھنڈا نہیں ہونے دیتے ، ابھی بےچارے میں رُوح ہوتی ہے کہ اُس کی کھال اُدھیڑنے لگتے ہیں یا جلد ٹھنڈا  کرنے کے لئے چھری گھونپ کر دِل کی رگیں کاٹتے اور بلاوجہ جانور کو اِضافی تکلیف پہنچاتے ہیں۔

پیارے اسلامی بھائیو!   جو نادان جانوروں کو تکلیف پہنچاتے ، ان پر ظُلْم ڈھاتے ہیں انہیں ڈر جانا چاہئے کہ امام اِبْنِ حجر مکی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جو جانور کو ناحق تکلیف دے ، بھوکا پیاسا رکھے یا اس کی طاقت سے زیادہ کام لے ، روزِ قیامت اس سے ایسا ہی بدلہ لیا جائے گا جیسا اُس نے جانور پر ظُلْم کیا۔ ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مسجد درس

پیارے اسلامی بھائیو!  الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں قرآن و سُنَّت کا پیغام عام کرنے میں مصْرُوف عمل ہے ، آپ بھی 12 دینی کاموں میں حصَّہ لیجئے اور دُنیا وآخرت کی ڈھیروں بھلائیاں حاصِل کیجئے۔ 12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہے : مسجد درس۔

چند گھڑیوں کا سودا

کوٹ مومن (ضلع سرگودھا ، پنجا ب پاکستان) کے ایک قریبی گاؤں للیانی کے رہنے والے


 

 



[1]...جہنم میں لے جانے والے اعمال ، جلد : 2 ، صفحہ : 323۔