Book Name:Qurbani Sunnat Anbiya Hay

یہ اِک جان کیا ہے ، اگر ہوں کروڑوں       تیرے نام پر سب کو وارا کروں میں([1])

اور یہی چیز یعنی اللہ پاک کا حکم آنکھیں بند کر کے مان لینا ، یہ اَصل “ سُنَّتِ  ابراہیمی “ ہے۔ اللہ پاک حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کی شان میں فرماتا ہے :

اِذْ قَالَ لَهٗ رَبُّهٗۤ اَسْلِمْۙ-قَالَ اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ(۱۳۱)  (پارہ1 ، سورۃالبقرۃ : 131)

ترجمہ کنزُ العِرفان : یاد کرو جب اس کے رب نے اسے فرمایا : فرمانبرداری کر ، تو اس نے عرض کی : میں نے فرمانبرداری کی اس کی جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔

محبت بےاِطَاعت ایک دھوکہ ہے محبت کا

محبت کا جو دعویٰ ہے تو کوشش کر اِطَاعت میں

اور ڈاکٹر اقبال نے بھی کیا خُوب کہا :

عقل کو تنقید سے فُرْصَت نہیں                عشق پر اَعْمَال کی بنیاد رکھ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

قربانی کے فضائل پر اَحادیث

پیارے اسلامی بھائیو! قربانی کرنا اللہ کریم ، رحمٰن  و رحیم کا حکم ہے ، قربانی کرنا رَحْمتوں والے نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی سُنّت ہے ، لہٰذا رضائے اِلٰہی کے لئے ، ذوق و شوق کے ساتھ ، خوش دِلی سے قربانی کیجئے۔  * اُمُّ المؤمنین حضرتِ عائشہ صدیقہ ، طیبہ ، طاہرہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا فرماتی ہیں : سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے


 

 



[1]...سامانِ بخشش ، صفحہ : 152۔