Sulah Kay Fazail

Book Name:Sulah Kay Fazail

بے سینگ والی بکری کو سینگ گھونپا تو قیامت میں سینگ والی کے سینگ بے سینگ والی بکری کو دے دیئے جائیں گے اور وہ اس کے  بدلے میں سینگ گھونپے گی۔    (مرآۃ المناجیح ، ۶ / ۶۷۴ ، ملخصاً)

(3)آپس میں صُلْحُ صفائی سے رہنا اللہ کریم کو بہت پسندہے ، کہ ربِّ کریم قیامت کے دن بھی اپنے بندوں کے درمیان صُلْحُ کروا کر انہیں جنت میں داخلہ عطا فرمائے گا ، *لہٰذااگر ہم اللہ کریم اور رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو راضی کرنا چاہتے ہیں ، *معاشرے کو پُرامن (Peaceful) دیکھنا چاہتے ہیں ، *محبتوں کو عام کرنا  چاہتے ہیں ، *جنت میں داخل ہونا چاہتے ہیں ، *جنتی نعمتوں سے لُطف اُٹھانا چاہتے ہیں ، * قیامت کے دن کی ذِلّت و رُسوائی سے بچنا چاہتے ہیں تو ہمیں چاہیے کہ ہم آپس میں صُلْحُ کرتے رہنے کی عادت بنائیں اورجنت کا حق دار بنانے والے اس عمل کو خوب خوب عام بھی کریں۔ ہمت کیجئے اور اپنے نفس کی خاطر ہونے والی لڑائیوں سے فوراً مسلمانوں سے صُلْحُ کر لیجئے ، اگرچہ آپ بڑے ہوں ، اگرچہ قصور آپ کا نہ ہو۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ایسی صُلْحُ کروانا ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنَّت ہے اور اللہ کریم نے قُرآنِ کریم میں بھی صُلْحُ کروانے کاحکم اِرشاد فرمایا ہے ، چنانچہ

پارہ 26 سُوْرۃُ الْحُجُرات کی آیت نمبر 10 میں ارشادِ باری ہے :

اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ اِخْوَةٌ فَاَصْلِحُوْا بَیْنَ اَخَوَیْكُمْ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ

ترجمۂ کنزُالعِرفان : صرف مسلمان بھائی بھائی ہیں  تو اپنے دو بھائیوں  میں  صلح کرادو اور اللہ