Book Name:Sulah Kay Fazail
نہ ہو مثلاً گھر میں شادی کے فنکشن میں بچوں کا بھرپور زور ہے کہ ناچ گانے ، میوزیکل پروگرامزہونے چاہئیں۔ اب ماں باپ ، بچوں کی ناراضی سے بچنے کے لیےاس بات پر سمجھوتہ کر لیں کہ اسلام میں صُلْحُ کی بڑی اہمیت ہے ، اس لیے ہم نے بچوں کی مان لی۔ ایسی صُلْحُ ناجائز و حرام اورجہنم میں لے جانے والا کام ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
اللہ پاک ہمیں شریعت کے تقاضوں کے مطابق صلح کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ یادرکھئے!صُلْحُ کرنا ایک اچھا کام ہے۔ صُلْحُ سے اللہ پاک اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رِضا ملتی ہے۔ قبر کے مراحل آسان ہوجاتےہیں۔ آخرت کی منازل آسان ہوجاتی ہیں۔ جنت کے قریب ہو جاتا ہے۔ بندہ جہنم سے دُور ہو جاتا ہے۔ لوگوں کی نظروں میں عزت و وقار میں اضافہ ہوتا ہے۔ بندے کی نیک نامی ہوتی ہے۔ محبتیں پروان چڑھتی ہیں۔ نفرتوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔ شیطان ذلیل و رُسوا ہوتا ہے۔ روٹھے ہوئے خاندانوں کی ناراضیاں دُور ہوتی ہیں۔ رِشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا جذبہ ملتا ہے۔ سکون اور قرار نصیب ہوتا ہے۔ بے چینی اور بے سکونی کا خاتمہ ہوتا ہے اور ٹینشن کا خاتمہ ہوتا ہے۔ الغرض صُلْحُ کے بے شمار فوائد ہیں۔
افسوس!اتنے فوائد ہونے کے باوجود کچھ لوگ صُلْحُ سے کتراتے اور دُوریاں بڑھاتے ہیں۔ یقیناً اس کی بنیادی وجہ علمِ دِین سے دُوری ہے۔ ایسے موقع پر شیطان بھی اپنا جال بچھاکر لوگوں کو صلح کرنے سے دُور کرتا اور دُشمنیوں کے سلسلے برقرار