Book Name:Sulah Kay Fazail
اُٹھائے کہہ رہی ہے ، بیٹا!یہ پھل لے لو۔ اُس دِیوانے نے کہا!امّاں یہ کیا؟ابھی کچھ دیر پہلے تو تُو مجھے بُرا بھلا کہہ رہی تھی اور ابھی پھل بھی دے رہی ہے ، امّاں نے جواب دِیا : بیٹا میں تجھے بُرا بھلا کہہ رہی تھی اور تُو مجھے دُعائیں دے رہا تھا ، مجھے بہت شرم آئی اس لیے میں تجھ سے معافی مانگنے آئی ہوں اور تیرے لیے یہ تحفہ لائی ہوں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
اےعاشقانِ رسول! اگر ہم چاہتے ہیں کہ خیر خواہیِ مسلم کا یہ جذبہ ہمیں بھی نصیب ہوجائے تو ہمیں چاہیے کہ ہم امیرِ اہلِ سُنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتب و رسائل کا مطالعہ کریں اور آپ کے ملفوظات سے فیض یاب ہونے کے لئے اپنے کام کاج سے وَقْت نکال کر پابندی کیساتھ ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ سُننے کی عادت بنائیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے 80 شعبوں میں سے ایک “ شعبہ مَدَنی مذاکرہ “ بھی ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ امیرِ اہل ِ سُنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادِرِی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے “ علم بے شمار خزانوں کا مجموعہ ہے ، جن کے حُصول کا ذریعہ سُوال ہے “ کے قَول کو عَمَلی جامہ پہناتے ہوئے سُوال و جواب کا ایک سِلسِلہ شُروع فرمایا ہے ، جسے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں “ مَدَنی مُذاکرہ “ کہا جاتا ہے۔ عاشِقانِ رسول مَدَنی مُذاکروں میں عَقائد و اَعمال ، فضائل و مَنَاقِب ، شریعت و طریقت ، تاریخ و سیرت ، سائنس و طِبّ ، اَخلاقیات و اِسلامی مَعْلُومات ، معاشی و مُعاشرتی و تنظیمی مُعاملات اور دیگر بہت سے مَوضُوعات (Topics)کے بارے میں