Sulah Kay Fazail

Book Name:Sulah Kay Fazail

استحباب العفو والتواضع ، ص۱۰۷۱ ، حدیث : ۶۵۹۲)

                             صُلْحُ کی برکت سےتکبر دُورہوتاہے۔ صُلْحُ کی برکت سے نفرتیں ، محبتوں میں بدل جاتی ہیں۔ اے کاش!ایک دُوسرے کومعاف کرنے کی سوچ بن جائے ، صلح نہ کرنے سے اپنے بھی بیگانے ہوجاتے ہیں جبکہ صلح کرنے ، ایک دُوسرے کو معاف  کرنے کی برکت سے بیگانے بھی اپنے ہو جاتے ہیں ، جیساکہ

                             کسی شہر کے بڑی رات کے اجتماع میں دینی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی بیٹھے ہوئے تھے ، کسی نئے اسلامی بھائی( جو ابھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ نہ تھے) کا پاؤں گزرتے ہوئے اچانک اُس کے  ہاتھ پرپڑا ، جس سے اس کے ہاتھ کوتکلیف پہنچی ، لیکن جس کی وجہ سے تکلیف پہنچی تھی اُلٹا اُسی نے آگے سے رُعب جمایا کہ نظر نہیں آتا کیا؟اس کے برعکس وہ اسلامی بھائی کہ جس کو تکلیف پہنچی تھی اُس نے فوراً اُس سے معافی مانگ لی ، جس سے متاثر ہو کر وہ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو گئے۔

                             اسی طرح کسی شہر کے ایک اسلامی بھائی چپل کاکاروبارکرتے تھے ، بھرے بازارمیں کسی بڑی عمر کی خاتون نے کسی بات پران کوبُرابھلاکہا ، اس عاشقِ رسول نے اُس خاتون کواُلٹے سیدھے جواب دینے کے بجائے دُعائیں دینا شروع کردِیں ، امّاں! اللہ پاک تجھے حج کرائے ، اللہ پاک تجھے مکّہ دکھائے ، اللہ پاک تجھے مدینہ دِکھائے ، اللہ پاک تیری مغفرت فرمائے۔ ابھی کچھ ہی دیرگزری تھی کہ وہی بوڑھی امّاں جو کچھ دیر پہلے بھرے بازارمیں اِس دِیوانے کوبُرابھلا کہہ رہی تھی ، ہاتھ میں جاپانی پھل