Book Name:Sulah Kay Fazail
مختلف سُوالات کرتے ہیں اور امیر ِاَہلسنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اُنہیں حکمت سے بھرپور اور عشقِ رسول میں ڈُوبے ہوئے جوابات سے نَوازتے ہیں۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ “ شعبہ مَدَنی مذاکرہ “ کے تحت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے اِن عطا کردہ دِلچسپ اورعِلْم و حکمت سے بھرپور ملفوظات کی خُوشبو سے دُنیا بھر کے مُسلمانوں کو مہکانے کیلئے اِن مَدَنی مُذاکروں کو تحریری رِسالوں اور میموری کارڈز(Memory Cards)کی صُورت میں پیش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اللہ کریم “ “ شعبہ مَدَنی مذاکرہ “ کو مزید برکتیں عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!امیرِاہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے’’101 مَدَنی پھول‘‘سےجوتے پہننے کی سنتیں اور آداب سنتے ہیں۔ فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (1) جوتے کثرت سے استعمال کیا کروکہ آدمی جب تک جوتےپہنے ہوتا ہے گویا وہ سُوارہوتاہے(یعنی کم تھکتا ہے۔ )(مُسلِم ، ص۱۱۶۱ ، حدیث : ۲۰۹۶ ) (2)جوتے پہننے سے پہلے جھاڑ لیجئے تاکہ کیڑا یا کنکروغیرہ ہوتونکل جائے ۔ (3)فرمانِ مصطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : جب تم میں سے کوئی جوتے پہنے تو سیدھی جانب سےا ِبتدا کرنی چاہیےاورجب اُتارےتو اُلٹیجانب سے اِبتدا کرنی چاہیےتاکہ سیدھا پاؤں پہننے میں اوّل اوراُتارنےمیں آخِری رہے۔ (بُخاری ، ۴ / ۶۵ ، حدیث : ۵۸۵۵)
) اعلان : (