Book Name:Yamni Sahabi Ki Riqqat Angaiz Hikayat

ذرا غور کریں تو زکوٰۃ فرض نہ ہوتے ہوئے ، ظاہراً مال ودولت پاس موجود نہ ہوتے ہوئے بھی صدقہ وخیرات کرنا سُنّت ہے۔ ہمارے آقا ومولیٰ ، محمد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم دوجہاں کے مالِک ہیں مگر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے فقر اختیار فرمایا ، کبھی اپنے پاس اتنا مال جمع ہی نہ کیا کہ اس پر زکوٰۃ فرض ہو ، کئی کئی دِن تک گھر مبارک میں چولہا نہیں جلتا تھا مگر سخاوت کا عالم یہ ہے  کہ جو بھی سوالی آتا ہے ، جھولی بھر کر ہی جایا کرتا ہے۔

مالِکِ کونین ہیں ، گو پاس کچھ رکھتے نہیں

دو جہاں کی نعمتیں ہیں ، ان کے خالی ہاتھ میں

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقان رسول! جو غریب ہیں انہیں بھی چاہئے کہ صدقہ وخیرات کریں ، جتنا ہو سکے اتنا کریں ، خواہ ایک روپیہ ہی صدقہ کریں  مگر لازمی کریں کیونکہ *صَدَقَہ  گناہوں کو يوں مٹا ديتا ہے جيسے پانی آگ کو بجھا دیتا ہے۔ ([1]) *صَدَقَہ جہنّم کی آگ سے بچاتا ہے ، حدیث پاک میں ہےجو اللہ پاک  کی رضا کی خاطِر  صَدَقَہ کرے تو وہ صدقہ اس کے اور آگ کے درميان پردہ بن جاتا ہے۔ ([2])  *صَدَقَہ اللہ پاک کے غَضَب کو بجھاتا اور بُری موت کو دَفْعَ (یعنی دُور )کرتا ہے۔ ([3])  *صَدَقَہ  کرنے والا قِیامَت کے دن اپنے صدقے کے سائے میں ہوگا ۔ ([4])  *صَدَقَہ  بُرائی کے 70دروازے بند کرتا ہے۔ ([5]) *صَدَقَہ قَبْر


 

 



[1]...ابن ماجہ ، کتاب : الفتن ، صفحہ : 649 ، حدیث : 3973۔

[2]...معجم کبیر ، جلد : 10 ، صفحہ : 409 ، حدیث : 20584۔

[3]...ترمذی ، کتاب الزکاۃ ، صفحہ : 189 ، حدیث : 664۔

[4]...سُنَن کُبْریٰ لِلْبَیْھِقِیْ ، کتاب : الزکاۃ ، جلد : 4 ، صفحہ : 379 ، حدیث : 7751۔

[5]...معجم کبیر ، جلد : 3 ، صفحہ : 148 ، حدیث : 4276۔