Book Name:Yamni Sahabi Ki Riqqat Angaiz Hikayat

دعوتِ اسلامی کی قَیُّوم                  اِک اِک گھر میں مچ جائے دُھوم

اس پہ فدا ہو بچہ بچہ                     یااللہ! مری جھولی بھر دے([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!          صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے فرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجنَّة جس  نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ([2])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!               جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

 “ تواضع “ سُنَّت ہے

دو ۲فرامینِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : (1) : جو اللہ پاک کے لئے عاجزی کرے ، اللہ پاک اُسے بلندی عطا فرماتا ہے۔ ([3])(2) : افضل عبادت تواضُع (یعنی عاجزی) ہے۔ ([4])

اے عاشقانِ رسول!تواضُع سُنّت مصطفےٰ ہے۔ *ہمارے آقا ومولیٰ ، مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بہت بلند رُتبہ ہیں ، اللہ پاک کے بعد سب سے اُونچا رُتبہ آپ ہی کا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شانِ تواضُع بھی عالَم سے نرالی تھی ، اللہ


 

 



[1]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 123۔

[2]...مشکوٰۃ ، ایمان کی کتاب ، کتاب وسُنت کو مضبوط تھامنے کا باب ، جلد : 1 ، صفحہ : 55 ، حدیث : 175۔

[3]...جَامِع صَغِیر ، صفحہ : 522 ، حدیث : 8605۔

[4]...شُعَبُ الْاِیْمَان ، فصل : فی التواضع ، جلد : 6 ، صفحہ : 278 ، حدیث : 8148۔