Book Name:Yamni Sahabi Ki Riqqat Angaiz Hikayat

مجموعی تعدادتقریباً : 3 لاکھ ، 86 ہزار354تک پہنچ چکی ہے *اسی طرح ملک و بیرونِ ملک میں 897جامعاتُ المدینہ قائِم ہیں ، جن میں تقریباً 64 ہزار 963 طلبہ و طالبات(Boys & Girls)دَرْسِ نظامی یعنی عالِم / عالمہ کورس کرنے کی سعادت حاصِل کر رہے ہیں اور وہ طلباء وطالبات(Boys & Girls)جو دَرْسِ نظامی مکمل کر کے فارغ ہو چکے ہیں ان کی مجموعی تعدادتقریباً : 13 ہزار 455 ہے۔ *اس کے عِلاوہ آپ کی دعوتِ اسلامی صِرْف بچوں کو ہی نہیں بلکہ بڑے اسلامی بھائیوں کو بھی قرآنِ کریم کی مفت تعلیم دیتی ہے ، اس کے لئے شعبہ “ مدرسۃ المدینہ بالغان “ قائِم ہے ، الحمد للہ! ملک وبیرونِ ملک 30 ہزار 39 مقامات پر “ مدرسۃ المدینہ بالغان “ لگتے ہیں اور ان میں پڑھنے والے بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں  کی تعدادتقریباً : 1 لاکھ ، 55 ہزار ،  647 ہے ۔

*دعوتِ اسلامی کا ایک شعبہ ہے : “ خُدَّامُ المساجد والمدارس “ اس شعبے کے تحت اس وقت ملک وبیرونِ ملک میں 886 مساجِد کی تعمیر پر پر کام جاری ہے اور سینکڑوں مساجد تعمیر کی جا چکی ہیں۔  ملک و بیرونِ ملک اس شعبہ کے تحت تقریباً 6ہزار763مساجد ہیں ، جن میں سے  تقریباً1767ائمہ کرام کو تنخواہ(Salary) دعوتِ اسلامی دیتی ہے۔

اب مَاشَآءَ اللہ! آپ کی دعوتِ اسلامی صِرْف تبلیغی کام نہیں بلکہ رفاعی اور فلاحی کام بھی کر رہی ہے ، اس کے لئے دعوتِ اسلامی کا ایک ڈیپارٹمنٹ بنام “ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRF)بھی قائم ہے ، *اس ڈیپارٹمنٹ کے تحت کرونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران الحمد للہ تقریباً 25 لاکھ افراد میں رقم اور خوراک ، کھانے پینے کے ضروری سامان کی تقسیم کی گئی ، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 70 کروڑ روپے بنتی ہے ، *ملک بھر میں 400 سے زائِد کنویں اور سولر پمپ لگائے گئے ۔ *تھیلیسیمیا اور دیگر امراض