Book Name:Yamni Sahabi Ki Riqqat Angaiz Hikayat

میں مبتلا افراد کی مدد کے لئے اب تک تقریباً 36 ہزار سے زائِد خون کی بوتلیں مختلف اداروں کو فراہم کی جا چکی ہیں اور تھیلیسیمیا فری پاکستان پر کام جاری ہے۔ 1000 سے زائِد تھیلیسیمیا کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ *نابینا اور معذور افراد کی بحالی کے لئے Faizan Rehabilitation Centre (فیضان رِیْ  ھیْبِی لِیْ ٹیشن سنٹر) کا قیام ہو چکا ہے ، جس میں ہزاروں  افراد کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔

پیارے اسلامی بھائیو! یقیناً اتنے سارے دینی ، تبلیغی اور فلاحی کام پیسے کے بغیر ممکن نہیں ہیں ، دعوتِ اسلامی کے اربوں کے یہ کام زکوٰۃ ، فطرہ ، عُشْر ، قربانی کی کھالوں اور صدقہ و خیرات وغیرہ ہی کے ذریعے چلتے ہیں ، آپ بھی بڑھ چڑھ کر ، دِل کھول کر دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاوُن کیجئے ، اپنی زکوٰۃ ، فطرہ ، عُشْر (یعنی فصلوں اور پیداوار کی زکوٰۃ) اور نفل صدقات دعوتِ اسلامی کو دیجئے بلکہ حدیثِ پاک میں ہے : “ اَلدَّالُّ عَلَی الْخَیْرِ کَفَاعِلِہٖ نیکی کا رستہ دکھانے والا بھی نیکی کرنے والے کی طرح ہے “ لہٰذا دعوتِ اسلامی کے لئے عطیات جمع کیجئے ، کوشش کر کے  اپنے عزیز رشتہ داروں ، دوست احباب اور جان پہچان والوں کو بھی اس بات کی ترغیب دلائیے کہ وہ اپنی زکوٰۃ ، فطرہ ، نفل صدقات وغیرہ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے لئے جمع کروائیں۔

اس کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بھی عملاً حِصّہ لیجئے ، خود بھی آگے بڑھ کر نیکی کی دعوت عام کیجئے اور ثواب کمائیے۔ اللہ پاک ہم سب کو دعوتِ اسلامی کے ساتھ مِل کر خوب بڑھ چڑھ کردُنیا بھر میں دین کا پیغام عام کرنے ، اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی  کوشش میں مَصْرُوف ہو جانے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔