Book Name:Karamat e AalaHazrat

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہمارے آج کے بیان کا موضوع ہے “ کراماتِ اعلیٰ حضرتجس میں ہم سنیں گے ، کرامت کسے کہتے ہیں؟وَلِیُّ اللہ کی خوشبو ، صاحبِ مزار سے بِالمُشافہ ملاقات کی ، ڈُوبنے سے کیسے بچایا ، سانپ کا زہر کیسےبے اثرہوا ، غیرمسلم جادوگرکا قبولِ اسلام اور اس کےعلاوہ بہت سی  اہم مفید باتیں سننے کی سعادت حاصل کریں گے۔ ان شاۤء اللہ

ڈُوبنے سے بچا لیا

صدرالشریعہ مفتی محمدامجد علی اعظمی  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ   فرماتے ہیں ۔ کہ ہم اعلیٰ حضرت  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  کی بارگاہ  سے حدیثِ پاک کا درس لیا کرتے تھے ، ایک دن ہم درسِ حدیث شریف پڑھ رہے تھے ، آپ  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  خلافِ عادت وہاں سے اٹھے اور15 منٹ بعد پریشانی کی کیفیت  میں واپس تشریف لائے  توآپ کےدونوں ہاتھ آستین  سمیت  پانی سے گِیلے تھے ۔ آپ نے باہر سے   مجھے بلایااورحکم فرمایا کہ دوسرا خشک کُرتا لے کر آئیے ۔ میں نےکُرتہ حاضر کیا ، آپ نے پہنا  اور ہم لوگوں کو درسِ حدیث دینے لگے ، لیکن میرے دل میں یہ بات کھٹکی تو میں نے وہ دن ، تاریخ اور وقت  لکھ لیا۔ ٹھیک 11 دن کے بعد کچھ لوگ تحفہ  تحائف لے کر حاضر ہوئے ، جب وہ لوگ چند دن رہ کر  واپس  جانے لگے ، تو میں نے ان سے حال پوچھا   کہ کہاں کے رہنے والے ہیں ؟اس وقت کہاں سے تشریف لائے ہیں اور کیسے آنا ہوا ؟تو ان لوگوں نے اپنا واقعہ بیان کیا کہ ہم فلاں تاریخ  کو کشتی میں  سفر کر رہے تھے ، ہوائیں  تیز چلنے لگیں ، موجیں زیادہ ہونے لگیں ، خطرہ پیدا ہوگیا کہ اب  کشتی اُلٹ جائےگی  اور ہم لوگ ڈوب جائیں گے ، اس پریشانی  کے عالم میں ہم  سب نے اعلیٰ حضرت