Book Name:Karamat e AalaHazrat

بیعت   ہونے کے چند اہم مدنی پھول

پیارے اسلامی بھائیو!بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے بیعت ہونے کے بارے میں چند اہم مدنی پھول بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں :

* دنیا میں کسی صالح کو اپنا امام بنالیناچاہئے ، شَرِیْعَت میں تقلید کرکے اور طریقت میں بَیْعَت کرکےتاکہ حَشْراچھوں کےساتھ ہو۔ (آدابِ مرشد کامل ، ص۱۳) * ایمان کی حفاظت کا ایک ذریعہ کسی مرشِدِ کامل سےمُریدہونا بھی ہے۔ (آداب مرشد کامل ، ص۱۲) * حضور غوثِ پاک  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کا مُرید بننے میں ایمان کے تحفظ ، مرنے سے پہلے توبہ کی توفیق ، جہنم سے آزادی اور جنت میں داخلے جیسےعظیم منافع موجود ہیں۔ (فکر مدینہ ، ص۱۶۱)* پیر اُمورِ آخِرت کے لئے بنایا جاتا ہے تاکہ اُس کی رہنمائی اور باطنی توجّہ کی بَرَکت سے مُریداللہ و  رسول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ناراضی والے کاموں سے بچتے ہوئےاپنے شب و روز گزارسکیں۔ (آدابِ مرشد کامل ، ص۱۳)* بذریعہ قاصدیاخط مریدہو سکتاہے۔ (فتاوی رضویہ ، ۲۶ / ۵۸۵)

                             طرح طرح کی ہزاروں سنتیں سیکھنے کے لئےمکتبۃ المدینہ کی دوکتب “ بہارِشریعت “ حِصّہ16(312 صفحات )اور120صفحات پرمشتمل کتاب “ سُنتیں اور آداب “ ھدِيَّةً طلب کیجئےاور اس کامطالعہ فرمائیے ، سنتوں کی تربِیَت کاایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سفربھی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد