Book Name:Karamat e AalaHazrat

ہوتا ہے۔

                             اَلْحَمْدُ لِلّٰہ*  مَدَنی حلقے کی بَرَکت سے مسجِد میں بیٹھنے کا ثَواب حاصِل ہوتا ہے۔ *  بعدِ فجر مَدَنی حلقے کی بَرَکت سے تِلاوتِ قُرآن کرنےاورسُننے کا شَرَف حاصِل ہوتا ہے۔ * بعدِ فجر مَدَنی حلقہ قُرآنِ کریم کوترجمہ و تفسیر کے ساتھ سمجھنےکابہترین ذَرِیْعہہے۔ * بعدِ فجر مَدَنی حلقے کی بَرَکت سے اِشراق و چاشتکے نوافِل پڑھنےکاموقع مِلتا ہے۔ * بعدِ فجر مَدَنی حلقےمیں بُزرْگانِ دِینرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِم کےذِکْرِخیرپرمشتمل شجرہ شریف پڑھنےسُننےکاشَرف حاصِل ہوتاہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِبُزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہمکےذِکْرِخیر پرمشتمل اِس مُبارَک شَجرےکی بَرکت سےکئی عاشِقانِ رسول کی دعائیں قبول ہوتی ، مصیبتوں اور  پریشانیوں سے چھٹکارانصیب ہوتااوراٹکےہوئےکام بن جاتےہیں ، آئیے!بطورِتَرْغِیْب ایک مَدَنی بہار سُنئےاور جُھومئے ، چُنانچہ

ویزے مل گئے

                             * ایک اسلامی بھائی تقریباً14سال سے بیرونِ ملک میں مُقِیم تھے ، ایک باراپنے کارخانےمیں کام کرنے والوں کی ضَرورت پڑی۔ * اُنہوں نے ویزوں کےلئے بار باردرخواستیں جمع کروائیں ، مگر ویزے نہ مِل سکے۔ * مُلازمین نہ ہونےکی وجہ سے اُنہیں نقصان اُٹھانا پڑ رہا تھا۔ * ایک مَرتبہ پھر درخواست جمع کروائی ، اِسی دوران ایک اسلامی بھائی کے مشورے پرانہوں نے شجرہ قادِریہ رَضَویہ عطاریہ سے دُعائیہ اَشعار کو بِلاناغہ پڑھنا شروع کردیا۔ * اس کی بَرکت سےا ُن کاوہ کام حَیرت اَنگیز طور پر چند دنوں میں ہوگیااور اُنہیں ویزے بھی مِل گئے ۔