Book Name:Karamat e AalaHazrat

کھڑے  ہو جائیں۔ یادرکھیے! تعظیم کی نیِّت سے  قَبْرکا طواف کرنا حرام ہے۔ [1]اور قَبْرکو سجدۂ تعظیمی کرنا بھی حرام ہےاور اگر عبادت کی نیِّت ہو توکفر ہے۔ [2] 

12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام “ بعدِ فجرمدنی حلقہ “  

                             پیارے پیارے اسلامی بھائیو! بزرگانِ دین کی برکتیں حاصل کرنے کا ایک ذریعہ یہ بھی ہے کہ ان کی سیرت کا مطالعہ کیا جائے اور ان کی سیرت کو اپنانے کی کوشش کی جائے ۔ یوں تو اولیائے کرام کے بہت سے اوصاف ومعاملات ایسے ہیں جو سب میں پائے جاتے ہیں ، ان میں سے  ان کاایک وصف تلاوتِ قرآن بھی ہے کہ یہ اللہ پاک کے دوست اللہ پاک کے کلام سے بڑی محبت کیا کرتے تھے ، ان میں سے بے شمار ایسے تھے جو ہر رات ایک قرآن ِ کریم ختم کیا کرتے تھے ۔ آئیے!ہم بھی نیت کرتے ہیں کہ  روزانہ کم از کم3 آیات ترجمہ وتفسیر کے ساتھ  صراط الجنان کا مطالعہ کریں گے  اور قرآنِ پاک کی تعلیمات پر نہ صرف خود  عمل کریں گے بلکہ دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی ترغیب دلائیں  گے ۔

                              ذیلی حلقے کے12مدنی کاموں میں سےروزانہ کاایک مَدَنی کام “ بعدِ فجرمدنی حلقہ “ بھی ہے۔ نمازِفجرکےبعد مساجدمیں روزانہ (3) آیات کی تلاوت مع ترجَمۂ کنز الایمان اورتفسیرخزائنُ العرفان ، تفسیرنُورالعرفان یاتفسیرصِرَاطُ الجِنَان سے کم وبیش 2 صفحات ، درسِ فیضانِ سُنَّت ، منظوم شجرۂ قادِریہ رَضَویہ عطاریہ پڑھنے اور سننے کا معمول


 

 



[1]    بہارِشریعت ، ۱ / ۸۵۰

[2]    ماخوذ از فتاوٰی رضویہ ، ۲۲ / ۴۲۳