Book Name:Karamat e AalaHazrat

سلسلے کے ہیں ، قبیلۂ انصار سے تعلق ہے ، غازی کمال شاہ ان کا نام ہے ، تمہیں لازم ہے کہ ان سے کسبِ فیض کرتے رہو اور ان کے مزار شریف کو عمدہ طور پر تعمیر کرو ، اعلیٰ حضرت  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  کا یہ فرمانا تھا کہ اسی وقت لوگوں کاہجوم ہونے لگا اوران ولی اللہ کی بارگاہ سے لوگ فیض پانے لگے ، اب وہ اُجاڑ جنگل نما خطہ تھوڑے ہی دنوں میں گلزار بن گیا ۔ [1]

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! میرے آقا اعلیٰ حضرت  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  کی شانِ عظمت کے کیا کہنے کہ اپنے زمانے کے اولیاء کے سلطان آپ کی زیارت کے خود خواہش کا اظہار کریں ۔ آپ کے مرتبے کاعالم کیا ہوگا ؟یقیناً آپ مجدّدِ وقت تھے کہ جس سے اس وقت کے اولیاء برکت حاصل کرتے ہیں ۔

جنہیں آج حاصل ہے فخرِ غلامی         لگاتے ہیں نعرہ ہمارا رضاہے

عجم ہی نہیں بلکہ سارے عرب میں    ہوا جس کا شُہرہ ہمارا رضاہے[2]

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اﷲ پاک کے  نیک بندوں کے مزارات کا احترام  ہر مسلمان پر لازم ہے ۔ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان دوعالم کے داتا مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمکے روضۂ انور پر حاضری دیا کرتے  تھے ۔ تابعینِ عُظام صحابہ ٔکرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے مزارات پر حاضر ہوتے  اور تبعِ تابعین ، تابعینِ کرام کے مزارات پر حاضر ہوکر فیض حاصل کیا کرتے  تھے ۔ امیرِ اہلسنّت ، بانئ دعوتِ اسلامی


 

 



[1]    تجلیاتِ امام احمد رضا ، ص99

[2]    باغِ فردوس المعروف گلزار رضوی ، ایوب علی رضوی ، ص۲۵ ، رضوی کتب خانہ ، بریلی شریف