Book Name:Hajj Kay Mahine Kay Ibtidai 10 Din
مسجد وفنائے مسجد میں تنظیمی شعبہ جات(مَثَلًا قافلہ ، مَدَنی اِنعامات اورتعویذات وغیرہ) کے بورڈز مستقل نہیں رکھ سکتے۔ * مسجد وفنائے مسجد میں علاقے کا تنظیمی سامان مستقل نہیں رکھ سکتے۔ * اجتماع کے اِستعمال کے لئے لگائے گئے ساؤنڈ کے اسپیکر جو مسجد کے نہ ہوں ، اِنہیں بعدِ اجتماع فوراً اُٹھانا ہوں گے۔ * مسجد میں بدبودار ریح خارِج کرنا مُعْتَکِف و غیرِ مُعْتَکِف سب کو حرام ہے اور غیرِ مُعْتَکِف کو مسجد میں غیر بدبو والی رِیح خارِج کرنا مَکْرُوہ ہے ۔ * مسجد وفنائے مسجد کو بدبُو سے بچانا واجب ہے۔ * دنیا کی مُباح(جائز) باتیں بِلاضرورتِ شرعیہ کرنے کو مسجد میں بیٹھنا حرام ہے۔ * مسجد مُسْتَحْکَم وپائیدار ہو تو اُس کو توڑ کر نئی بنانا جائز نہیں۔ * مسجد کی آمدنی مدرسہ میں لگانا جائز نہیں۔ * مسجد کی چٹائیاں عیدگاہ وغیرہ میں نماز وغیرہ کیلئے لے کر جانا جائز نہیں۔ * مسجد میں ناسمجھ بچوں کو لانا ، پاگلوں کو لانا ، جھگڑے اور آواز بلند کرنا منع ہے۔ * مسجد میں اپنے لئے سُوال منع ہے۔ * بِلا اجازتِ شرعی ایک مسجد کا سامان دوسری مسجد میں لگانا ناجائز ہے۔ * مسجد وفنائے مسجد میں مَدَنی چینل / VCD اجتماع منعقد کرنا منع ہے۔ * مسجد کے میٹرز (بجلی ، گیس) کا کسی( جامعہ ، مدرسہ ، پڑوسی وغیرہ) کوکنیکشن نہیں دے سکتے۔ * فنائے مسجد میں سامانِ مسجد کے علاوہ (تنظیمی ، جامعہ ، مدرسہ ، میلاد کی سجاوٹ وغیرہ کا)سامان نہیں رکھ سکتے۔ عُشر وغیرہ کی بوریاں نہیں رکھ سکتے۔ * مسجد میں واقع قرآنِ پاک رکھنے کی الماری میں بس مسجد کے قرآنِ پاک ہی رکھ سکتے ہیں ، اِس کے علاوہ دیگر سامان (مَثَلًا مدرسہ کی فائلیں ، تنظیمی کارکردگی فارم ، رسائل وغیرہ)اِس الماری کے نہ اندر رکھ سکتے ہیں اور نہ اِس کے اُوپر ۔