Shetan Ki Insan Se Dushmani

Book Name:Shetan Ki Insan Se Dushmani

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ،سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ  پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے۔)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)،30جنوری2020ء

(1): سنتیں اورآداب سیکھنا: 5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):غور و فکر:5منٹ، کُل دورانیہ15منٹ

تعویذات کے بقیہ آداب و مسائل

٭تعویذ لپیٹنے سے پہلے پڑھئے:بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیمِ وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد نُوۡرٌ مِّنۡ نُوْرِ اللّٰہ۔٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ تعویذ لپیٹنے میں سیدھی طرف سے پہل فرماتے تھے ٭پہننے والوں کو چاہئے کہ پسینے اور پانی وغیرہ کے اثر سے بچانے کیلئے تعویذ کو موم جامہ کر لیں(یعنی موم میں تر کئے ہوئے کپڑے کا ٹکڑا لپیٹ لیں)یا پلاسٹک کوٹنگ کرلیں پھر کپڑے، ریگزین یا چمڑے وغیرہ میں سی لیں۔٭سونے، چاندی یا کسی بھی دھات(METAL)کی ڈِبیہ میں تعویذ پہننا مرد کو جائز نہیں۔٭اِسی طرح دھات کی زَنجیر(METAL-CHAIN)پہننا خواہ اُس میں تعویذ ہو یا نہ ہو مرد کیلئے گناہ ہے۔٭سونے،چاندی اور اسٹیل وغیرہ کسی بھی دھات (METAL)کی تختی یا کڑا جس پر کچھ لکھا ہو،یا نہ لکھا ہو،یا چاہے اللہ  پاک  کا مبارَک نام یا کلِمۂ طیِّبہ وغیرہ کُھدائی کیا ہوا ہو اُس کاپہننا مرد کیلئے ناجائز ہے۔٭عورت سونے چاندی