Shetan Ki Insan Se Dushmani

Book Name:Shetan Ki Insan Se Dushmani

سے زائد کتب و رسائل کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کیاجاچکا ہے،یوں دنیا  کی دیگر زبانیں بولنے والے کروڑوں لوگ بھی ان کتب و رسائل سے فیض یاب ہورہے ہیں۔آپ بھی مکتبۃ المدینہ کی ان کتب و رسائل کو خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی پڑھنے کی ترغیب دلائیے،حسبِ توفیق تقسیمِ رسائل بھی  کیجئے اِنْ شَآءَ اللہ اس کی ڈھیروں ڈھیر برکتیں نصیب ہوں  گی۔اللہ کریم مجلسِ تراجم کو مزید لگن کے ساتھ  اس عظیم الشان کام کو آگے سے آگے بڑھانے کی سعادت نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                    صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

تعویذات کے آداب و مسائل

اےعاشقانِ رسول!آئیے!امیر ِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے”زندہ بیٹی کنویں میں پھینک دی“کے صفحہ نمبر20 سے تعویذات کے چند آداب و مسائل سنتے ہیں:٭قرآنی آیت پڑھنے  کیلئے حیض و نِفاس و جَنابت سے پاک ہونا ضرور ی ہے اور آیت کا تعویذ لکھنے میں بھی پاکی کی حالت کا لازمی طور پر خیال رکھے۔ جن پر غسل فرض نہیں وہ بے وضو بغیرچھوئے دیکھ کر یازبانی آیت پڑھ سکتے ہیں مگر بے وضو آیت کا تعویذ لکھنا ان کے لئے بھی جائز نہیں۔ اِسی طرح ان سب کو ایساتعویذ چھونا یا ایسی انگوٹھی چھونا یا پہننا جیسے مُقَطَّعات(مثلاًطٰہٰ،یٰسٓ وغیرہ) کی انگوٹھی حرام ہے۔٭اگر آیت کا تعویذ کپڑے،ریگزین یا چمڑے وغیرہ میں سِلا ہوا ہو تو بے غُسلوں اور بے وضو سب کیلئے اس کا چھونا ، پہننا جائز ہے۔٭تعویذ ہمیشہ اِس طرح لکھئے کہ ہر دائرے والے حَرْف کی گولائی کھلی رہے،یعنی اِس طرح :ط، ظ، ہ،ھ، ص، ض، و، م، ف، ق وغیرہ ٭آیات وغیرہ میں اِعراب (یعنی زیر ۔زبر۔ پیش وغیرہ) لگانا ضروری نہیں۔٭پہننے کا تعویذ ہمیشہ واٹر پروف اِنک مَثَلاً بال پوائنٹ سے لکھئے۔