Share this link via
Personality Websites!
کی ڈِبیہ میں تعویذ پہن سکتی ہے۔٭جس برتن،پیالے یا پلیٹ وغیرہ پر قرآنی آیت لکھی ہو اُس کا استِعمال مکروہ ہے البتّہ بہ نیّتِ شفا اُ س میں پانی وغیرہ پی سکتے ہیں لیکن بے وُضو یا بے غسلے اور حیض و نِفاس والی عورت کوآ یت والابرتن چھونا حرام ہے۔(بہارِ شریعت،۱ /۳۲۷ ملخصاً) آیت والے برتن کاپانی کسی نابالغ بچے وغیرہ نے کسی اوربرتن میں نکال کر دیا تو ہر طرح کے مریض وغیرِمریض سبھی پی سکتے ہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
٭جل جانے کے وَقْت پڑھنے کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”جل جانےکے وَقْت پڑھنے کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے:
اَذْهِبِ الْبَاْسَ رَبَّ النَّاسِ اِشْفِ اَنْتَ الشَّافِى لَاشَافِيَ اِلَّا اَنْتَ
(سنن کبریٰ للنسائی،کتاب عمل الیوم واللیلۃ،باب مایقول علی الحریق،۶/۲۵۴،حدیث:۱۰۸۶۴)
تَرْجَمَہ:اے انسانوں کے ربّ!تکلیف دُور فرما شفا دے تُو ہی شفا دینے والا ہے تیرے سوا کوئی شفا دینے والا نہیں۔(خزینَۂ رَحمت،ص۱۵۱)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
٭اجتماعی غوروفکر کا طریقہ(72مَدَنی انعامات (
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami