Shetan Ki Insan Se Dushmani

Book Name:Shetan Ki Insan Se Dushmani

کریم!جوکوئی انگریزی ماہ کے چوتھے جمعے کوتین دن کے قافلے میں سفر اِختیار کرے،اُسے شفاعت فرمانے والے محبوب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شفاعت بروزِ قِیامت نصیب فرما۔

                             کسی ماہ کا پانچواں جمعہ ہونے کی صورت میں 3دن کے قافلے میں سفرکرنے والوں کے لیے دُعا کرتے ہیں:یااللہ پاک!جوکوئی انگریزی ماہ کاپانچواں جمعہ ہونے کی صورت میں اُس دن قافلے میں سفرکرے،اُس پر دوزخ حرام کردے۔

                             12ماہ  تک3دن  کے قافلوں کے مسافروں کے لیے دُعا کرتے ہیں:یاربَّ المصطفے!جوکوئی کم از کم12ماہ تکہرماہ 3دن کے قافلے میں سفرکرے،اُس کو اپنی ذات کے سِواکسی کامحتاج نہ فرما۔

اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  

                             اےعاشقانِ رسول!اللہ پاک   کو راضی کرنے،علم ِ دین حاصل کرنے اور ثواب کے لیے قافلوں میں سفر کیجئے تاکہ ثواب بھی ملے،قافلے میں سفر سے کبھی ضمناً دُنیوی فوائد بھی حاصل ہو جاتے ہیں۔آئیے! ترغیب کے لئے قافِلے کی بَرَکت پر مشتمل ایک واقعہ سُنتے ہیں، چنانچہ

پُرانے مَرض سے نجات مل گئی

کراچی کے عَلاقے ناظِم آباد کے مقیم ایک بزرگ اسلامی بھائی تقریباً19سال سے سانس کے مَرَض میں مُبْتَلا تھے۔بسا اوقات مَرَض کی شِدَّت کی وجہ سے اُنہیں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا،کبھی آدھی رات کو طبیعت بگڑجاتی تو اُسی وَقْت ڈاکٹر(Doctor)کےپاس جانا پڑتا۔ الغَرَض عِلاج میں کوئی کمی نہ چھوڑی جاتی۔اُن کی خوش قسمتی کہ ایک مرتبہ عاشقانِ رسول کے ہمراہ تین(3)دن کے قافِلے میں سفر کی سعادت حاصِل ہوئی،قافِلے کی بَرَکت سے اُن کے دن رات عبادتِ الٰہی میں گزرے،عِلْمِ