Book Name:Shetan Ki Insan Se Dushmani
تکبُّرسےنجات پانے کےلئے عاجزی کےفضائل کو سامنے رکھئے اور اس طرح ”غورو فکر‘‘یعنی اپنا محاسبہ کیجئےکہ میدانِ محشر میں ہرایک اپنے کئے کاحساب دے گا تو مجھےبھی اپنے ربِّ کریم کی بارگاہ میں اپنے اعمال کاحساب دینا پڑےگا،اگر تکبُّر کی وجہ سے میرا رَبّ کریم مجھ سے ناراض ہوگیا اور مجھے دوزخ میں جھونک دیا گیاتودوزخ کاہولناک عذاب کیسےبرداشت کر پاؤں گا؟اس طرح اپنامحاسبہ کرنے سے اِنْ شَآءَ اللہتکبُّرسے بچنےمیں کافی مدد ملےگی۔
اسی طرح تکبُّراور دیگر بُرائیوں سےنجات کیلئےدُعا کا سہارا لیجئےکہ دُعا مومن کا ہتھیار ہے۔لہٰذا دُعاکیجئے:یَااللہ!میں نیک بنناچاہتا ہوں،تکبُّراور دوسری تمام بُرائیوں سےجان چھڑاناچاہتا ہوں، مگرنفس و شیطان نے مجھے دَبا رکھاہے،تُو ان کے مقابلے میں مجھے کامیابی عطا فرما،مجھے نیک بنا دے ،عاجِزی کا پیکر بنادے ۔
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! شیطان کے مکر و فریب اور دیگر گناہوں سے بچنے کا ایک اور بہترین ذریعہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکر خدمتِ دین کے کاموں میں مشغول ہوجانا بھی ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں کم و بیش 108 شعبہ جات کے ذریعے زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی اصلاح کی کوشش کررہی ہے،انہی میں سے ایک”مجلسِ تراجم“ بھی ہے۔اس مجلس کے تحت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اورمکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل،ماہنامہ فیضانِ مدینہ،ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماعات اور دیگر شعبہ جات سے ملنے والے تنظیمی مواد کا ترجمہ کیا جاتا ہے۔اس مجلس کے تحت اب تک 1600