Book Name:Shetan Ki Insan Se Dushmani
دین حاصِل کرنے کا موقع ملا اوروہیں اُنہیں دیگر بَرکات بھی نصیب ہوئیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ قافِلے کے دوران اُنہیں نہ ہی اِنجکشن کی حاجت پیش آئی اور نہ ہی کسی ڈاکٹر کے پاس جانا پڑا بلکہ وہاں ایسا اِطمینان اور سُکون ملا کہ جو اِس سے پہلے کبھی نہ ملا تھا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ قافِلے کی بَرَکت سے اُن کے19سال پُرانے مَرَض میں واضح کمی آگئی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیا رے پیا رے اسلامی بھائیو!آئیے! شیطان مردود کے بارے میں سُنتے ہیں کہ یہ کون تھااور اس پر یہ آفت کیوں آئی کہ اللہپاک نے اس کو ہمیشہ کے لئے اپنی پاک بارگاہ سے مردود قراردےدیا۔
یادرکھئے!بدبخت و لعنتی قرار دیے جانے سے پہلےشیطان خوبصورت،حَسین، بہت زیادہ علم رکھنے والا،بہت زیادہ عبادت کرنے والا،فرشتوں کا سردار تھا،اس کو فرشتوں میں ایک خاص مقام حاصل تھا ،حضورعَلَیْہِ السَّلَام نے ارشاد فرمایا:فرشتوں کو نور سے پیدا کیا گیا،ابلیس کو خالص آگ سے پیدا کیا گیا۔ ( مسلم، کتاب الزہد والرقائق، باب فی احادیث متفرقۃ، ص۱۲۲۱،حدیث:۷۴۹۵) ابلیس جس کو شیطان کہا جاتا ہے،فرشتوں کا سردار بننےسے پہلے یہ چالیس(40) ہزار سال تک جنت کے خزانے کا نگران رہا،اَسّی (80)ہزار سال تک فرشتوں کے ساتھ رہا،بیس(20) ہزارسال تک فرشتوں کو بیان سناتا رہا،تیس (30)ہزار سال تک مُقَرَّبِین فرشتوں(جیسے حضرت جبرائیل و حضرت عزرائیل عَلَیْہِمَا السَّلَام وغیرہ )کا سردار رہا،1ہزار سال تکرُوْحَانِیِّیْن(یعنیاللہپاک کے سورج چاند سے زیادہ روشن چہرہ والے مخصوص فرشتوں)کا