Book Name:Taqat-e-Mustafa

پھاؤڑا مارا تو وہ پوری چٹان ریت کی مانند ذروں میں تبدیل ہو گئی۔ اس سےمعلوم ہوا کہ مدینے کے سلطان، محبوبِِ رحمٰن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہرگز ہم جیسے نہیں ہیں۔  آپ جیسا نہ کوئی اور ہے اور نہ ہو سکتا ہے۔ اعلیٰ حضرت،امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ حضرتِ جبریل امین عَلَیْہِ السَّلَام کی ترجمانی کرتے ہوئےکیا خوب فرماتے ہیں:

یہی بولے سدرہ والے چمنِ جہاں کے تھالے                    سبھی میں نے چھان ڈالےترے پایہ کا نہ پایا

تجھے یک نے یک بنایا

(حدائقِ بخشش،ص۳۶۳)

مختصر وضاحت:یعنی حضرت جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام جنہوں نے پورے جہاں کو چھان ڈالا ہے، وہ بھی کہتےہیں کہ اللہ  پاک نے اپنے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کو بےمثل و بےمثال بنایا ہے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی  کام ”مسجد درس“

      پىارے پىارے اسلامى بھائىو!عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک"دعوتِ اسلامی" عشقِ رسول اور محبتِ رسول کے جام بھر بھر کر پلاتی ہے۔ آپ بھی اس سے وابستہ ہو جائیں اور ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں شرکت کرنے والے بن جائیں۔ امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی طرف سے روزانہ کم ازکم2گھنٹے مدنی کاموں کے لیے دینے کی ترغیب اِرشادفرمائی گئی ہے، یقیناً جوجتنازِیادہ وقت دے گا،اُس کے لیے ثواب کمانے کے مواقع بھی اُسی قدر زِیادہ ہوں گے۔اِنْ شَاۤءَ اللہ

ذیلی حلقے کے12مَدَنی کاموں میں سے روزانہ کا ایک مَدَنی کاممسجد درسبھی ہے۔ ٭”مسجددرس“سےمسجدیں آبادہوتی ہیں۔ ٭”مسجددرس“سےانفرادی کوشش کرنے کا موقع ملتا