Book Name:Taqat-e-Mustafa

ہے۔٭”مسجددرس“سےنمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔٭”مسجد درس“کی برکت سے بھلائی کی باتیں سیکھنے سکھانےکاموقع ملتاہے۔ بھلائی کی باتیں سیکھنے سکھانے کی تو کیا ہی بات ہے۔چنانچہ،

منقول ہےکہ اللہ کریم نےحضرت مُوسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامکی طرف وَحْی فرمائی :بھلائی کی باتیں خُود بھی سیکھو اور دوسروں کوبھی سکھاؤ ،میں بھلائی سیکھنےاورسکھانےوالوں کی قبروں کو روشن فرماؤں گاتاکہ ان کو کسی قسم کی وَحشت نہ ہو۔(حلیۃ الاولیاء،کعب الاحبار،۶/۵،رقم:۷۶۲۲)بیان کردہ روایت سےمعلوم ہواکہ اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ سُنَّتوں بھرا بیان کرنے یا درس دینےاورسُننے والوں کےتُو وارے ہی نِیارے ہیں، اِنْ شَآءَاللہاُن کی قبریں اَندرسےجگمگ جگمگ کررہی ہوں گی اور انہیں کسی قسم کا خوف محسوس نہیں ہوگا۔

+تحصیل بھلوال(پنجاب، پاکستان) کےایک عاشقِ رسول کو مسجد درس کی برکت سے بُری صحبت چھوڑ کراچھی صحبت نصیب ہوئی۔ +مسجد درس کی برکت سے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت ملی +مسجد درس کی برکت سے سچی توبہ کی توفیق نصیب ہوئی۔ +مسجد درس کی برکت سے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک"دعوتِ اسلامی"سے وابستگی نصیب ہوئی۔

ہے تجھ سے دعا ربِّ اکبر! مقبول ہو’’فیضانِ سُنّت‘‘                مسجِد مسجِد گھر گھر پڑھ کر،اسلامی بھائی سناتا رہے

(وسائلِ بخشش مُرمَّم،ص۴۷۵)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پىارے پىارے اسلامى بھائىو! یقیناًاللہ کریم نے اپنے پیارےمحبوب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو بے مثال طاقت عطا فرمائی ہے، جس کی کائنات میں کوئی مثال نہیں  ملتی ،اور یہی وجہ تھی کہ بڑے سے بڑا پہلوان آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  سے مقابلے کی تاب نہ لاپاتا۔آئیے اسی بارے میں دو