Book Name:Ummat e Mustafa Ki Khasusiyaat

اب ہمیں اپنے بارے میں غور کرنا چاہیے کہ کیا ہم نیکی کی دعوت دینے والیاں اور بُرائی سے روکنے والیاں ہیں؟یاد رہے! اگر ہمارا گمان غالب ہو کہ بُرائی کرنے والی کو بُرائی سے روکیں  گی  تو وہ بُرائی سے رُک جائے  گی تو ہمیں روکنا واجب ہے، نہ روکیں گی تو  گناہ گار ہوں گی۔

پیاری پیاری اسلامی بہنو! اللہ پاک کا اِحسان ہے کہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول ہمیں نصیب ہے، قربان جائیے! امیرِ اَہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مبارک سوچ پر!جنہوں نے ایک عظیمُ الشّان مَدَنی مقصد ہمیں عطافرمایا ہے ۔

عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی نمازی بڑھاؤ تحریک ہے،کاش! ہم بھی اِس تحریک کا حصہ بن کرعملی طورپرنیکی کی دعوت دینے والیوں میں شامل ہوجائیں،”نیکی کی دعوت“عام کرنے کی تو بہت زِیادہ ضرورت ہے،اس کے لیے ہمیں وَقْت کی قربانی دینی ہوگی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                 صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو! آئیے!اُمّتِ مُصْطَفٰے کے مزید فضائل و کمالات کے بارے میں سنتی ہیں،چنانچہ

 اُمّتِ محبوب کے6فضائل

مشہور مُفَسِّر حضرت مفتی احمد یار خان نعیمیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ پارہ 4 سورۂ اٰلِ عمران کی آیت نمبر 110کی تفسیرمیں فرماتے ہیں:حُضُور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اُمّت کے بے شمار فضائل ہیں،یہاں ان میں سےکچھ عرض کئے جاتے ہیں:(1)یہ اُمّت آخر اُمَمْ(یعنی اُمّتوں میں سے آخری اُمّت) ہے،گزشتہ