Book Name:Ummat e Mustafa Ki Khasusiyaat

و باطن کو سُنّتوں کے سانچے میں ڈھالنے اور گناہوں سے پیچھا چھڑانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اورنیکی کی دعوت  کی دُھومیں مچانے میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔

      پیاری پیاری اسلامی بہنو! بیان کواختتام کی  طرف لاتےہوئے سنت کی فضیلت    اور  چند سنتیں اورآداب بیان کرنےکی سعادت  حاصل کرتی ہوں تاجدارِ رِسالت،شہنشاہِ نَبوتصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمان جنت نشان ہےجس نےمیری سنت سےمحبت کی اس نےمجھ سےمحبت کی اورجس نے مجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا۔([1])

سینہ تری  سُنَّت کا مدینہ  بنے آقا                              جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا  بنانا

کھانا کھانے کی سُنتیں اور آداب

      پیاری پیاری اسلامی بہنو!آئیے!مکتبۃُ المدینہ کی کتاب”سنتیں اور آداب“سےکھانا کھانےکی سنتیں اور آداب سنتی ہیں۔٭ہرکھانے سے پہلے اپنے ہاتھ پہنچوں تک دھو لیجئے۔نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا: جویہ پسند کرے کہ اللہ پاک اس کے گھر میں برکت زیادہ کرے تو اسے چاہيے کہ جب کھانا حاضر کیا جائے تو وضو کرے اور جب اٹھایا جائے تب بھی وضو کرے۔([2])مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ لکھتے ہیں:اس(یعنی کھانے کے وضو )کے معنیٰ ہیں:ہاتھ ومنہ کی صفائی کرنا کہ ہاتھ دھونا کلی کرلینا۔([3])٭کھانے سے پہلے جوتے اُتار لیجئے۔٭کھانے سے پہلے بِسْمِ اللہِ


 

 



[1] مشکاۃالمصابیح،   کتاب الایمان  باب الاعتصام  بالکتاب والسنۃ ، ۱/ ۵۵،حدیث: ۱۷۵

[2] ابن ماجہ،کتاب الاطعمہ،باب الوضوء عند الطعام،۴/۹،حدیث۳۲۶۰

[3] مرآۃ المناجیح ،۶/۳۲