Ummat e Mustafa Ki Khasusiyaat

Book Name:Ummat e Mustafa Ki Khasusiyaat

ہے کسی اور کے پا س چلے جاؤ )سُنو گے اوراس غَمْخوارِ اُمَّت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے لب پر ’’یَارَبِّ اُمَّتِی اُمَّتِیْ‘‘(اے رَبّ!میری اُمَّت کو بخش دے)کا شورہوگا۔(مسلم،باب ادنی اہل الجنّۃ منزلۃ فیہا، ص۱۰۵ ،۱۰۶ ، حدیث:۱۹۴مفہوما)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو!  آپ نےسنا کہ  مکی   مَدَنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اپنی اُمّت سےکتنی مَحَبَّت و اُلفت فرماتے ہیں اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو اپنی اُمّت کا کتنا خیال ہے۔جبکہ دوسری جانب  اگر ہم اس اُمّت کے حالِ زار کا جائزہ لیں تو یہ دل خراش حقیقت (Reality) سامنے آئے گی کہ اُمّتِ مُسْلِمَہ کی اکثریت اب اپنے اس مہربان آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے احسانات اور فرامین کو بُھلا کر فرائض  و  واجبات کی ادائیگی سے غافل ہوکرنفس و شیطان کی پیروی میں مشغول ہے، قرآنِ کریم کے ارشادات کو بُھلا بیٹھی ہے،عِلْم کی اَہَمِّیَّت سمجھنے سے محروم دِکھائی دیتی ہے، اپنے بزرگوں کی تعلیمات کو بالکل فراموش کرچکی ہے،سُنّتوں سےمنہ موڑ کر فیشن پرستی کی دلدل میں دھنستی جارہی ہے، اللہ پاک اور بندوں کے حقوق کی ادائیگی کی اَہَمِّیَّت سے غافل ہو چکی ہے، رشتہ کاٹنے کی آفت میں مُبْتَلا ہے۔جھوٹ،غیبت،حسد،تکبر،وعدہ خلافی، ظلم،عیب تلاش کرنے ،والدین کی نافرمانی ،بےحیائی اور بے پردگی جیسی کئی تباہ کُن بُرائیوں کا شکار ہے۔

پیاری پیاری اسلامی بہنو! اگر ہم چاہتی ہیں کہ ہم ایسی  اُمّتی بن جائیں جیسی ایک اُمّتی کو ہونا چاہئے تو ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے آپ کوبیان کردہ بُرائیوں سے بچائیں،سُنّتیں اپنائیں،عِلْمِ دِین حاصل کرکے دوسری اسلامی بہنوں تک پہنچائیں، الغرض ہمارا ظاہرو باطن ایسا سنورجائے کہ جو بھی اسلامی بہن دیکھےبے ساختہ پکار اُٹھے:”اُمّتی ہو تو ایسی“۔تو آئیے!عشقِ رسول کا جام پینے،کامل اُمّتی بننے، اپنے ظاہر