Book Name:Ummat e Mustafa Ki Khasusiyaat

کم عمری میں عِلْم حاصل کرنا

حضرت حسین بن عبدُالرّحیم عراقیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتے ہیں:اس اُمّت کی ایک خُصوصیت یہ بھی ہے کہ اس اُمّت کے لوگوں نے اپنی کم عمر ی میں جن علوم پر مہارت حاصل کی، پچھلی اُمّتیں لمبی عمر ملنے کے باوجود حاصل نہ کرسکیں،یہی وجہ ہے کہ اتنی کم عمری میں اس اُمّت کےاِجتہاد کرنے والے عُلَما پر عُلوم کے خزانے کھل گئے۔(شرح زرقانی علی المواهب،خصائص امتہ … الخ،۷/۴۷۸)

آئیے! ہم اپنے بارے میں غور کریں کہ کیا ہم اپنے اوپر لازم(فرض و واجب)علوم بھی حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں؟بعض فرائض علوم حاصل کرنے کا ذریعہ مدرسۃ المدینہ بالغات بھی ہے، مدرسۃ المدینہ آن لائن(On line)کے ذریعے اپنے وَقْت کی سہولت کے مطابق مُختلف موضوعات پر علمِ دین حاصل کیا جاسکتا ہے(مدرسۃ المدینہOn Line کی فِیس(Fee)بھی ہے اوریہاں انٹر نیٹ کے ذریعے پڑھایا جاتا ہے۔) یاد رہے!مدرسۃ المدینہ آن لائن میں اسلامی بہنیں ہی اسلامی بہنوں کو پڑھاتی ہیں۔

حفظ و یادداشت کی صلاحیت

حضرت قتادہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ ارشاد فرماتے ہیں:اللہ کریم نے اس اُمّت کو حفظ و یاد داشت (حیرت انگیز حافظے)کی وہ صلاحیت عطا فرمائی ہے جو پچھلی اُمّتوں میں سے کسی کو بھی عطا نہیں کی گئی، اللہ پاک نےاس نعمت کو نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی اُمّت کے ساتھ خاص فرمایا اور اس کی بدولت اس اُمّت کی عزّت بڑھائی۔(شرح زرقانی علی المواهب،خصائص امتہ… الخ، ۷/۴۷۸)

آئیے!بَرَکت حاصل کرنے کے لئے قوتِ حافظہ کےعظیم جوہر سے مالا مال اور اُمّتِ محبوب کو فیضانِ حدیث سے فیضیاب فرمانے والے ایک عاشقِ رسول بزرگ کی قوتِ حافظہ کے  بارے میں سُنئے