Book Name:Tabarukat Ki Barakaat

واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی استعمال فرمائی ہوئی چٹائی مبارَک سے بھی برکتیں حاصل کرتے،  الغرض! ہر وہ چیز جسے رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسے تھوڑی یا زیادہ نسبت حاصل ہوجاتی صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان اسے اپنے لیے بَرَکت حاصل کرنے کا ذریعہ بنا لیتے تھے۔احادیثِ مبارَکہ میں اس طرح کے درجنوں واقعات موجودہیں۔ آئیے!بَرَکتحاصل کرنے کے لئے 3 واقعات سنتی ہیں،چنانچہ

(1)منقول ہے:مشہور صحابیِ رسول،حضرت امیرِمعاویہرَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ  کے پاس نبیِّ کریم  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی مبارَک قمیص اور مقدّس ناخنوں کے کچھ ٹکڑے محفوظ تھے۔جب آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ  کا وَقْتِ وصال آیا تو آپرَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے وصیت فرمائی کہ  مجھےاُس قمیص میں کفن دیا جائے جو نبیِّ رحمت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے انہیں عطا فرمائی تھی اور وہ مبارَک قمیص میرےجسم سے بالکل ملا کر رکھی جائے۔جبکہ رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے مبارَک ناخنوں کے  بارے میں وصیت فرمائی کہ باریک کرکے آنکھوں اورمنہ پررکھ دئیے جائیں۔اس کے بعد آپ رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ نے فرمایا:یہ کام ضرور کرلینااور مجھےسب سےزیادہ رحم وکرم فرمانے والےربِّ کریم کے حوالے کردینا۔

(اسدالغابۃ فی معرفۃ الصحابۃ،باب المیم ولعین،۵/۲۲۳)

(2) مسلم شریف میں ہے:حضرت انس رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ فرماتے ہیں:میں نے نبیِّ پاک صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کو اپنے اس پیالے سے ہر قسم کے شربت،شہد،نبیذ،پانی اور دودھ پلائے ہیں۔(مسلم،کتاب الاشربۃ، باب اباحۃالنبیذ …الخ،ص ۸۵۷،حدیث:۲۰۰۸)

حکیمُ الاُمّت  حضرت مفتی  احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں: حضرت انس رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ کے ہاتھ میں ایک لکڑی کا پیالہ تھا،آپ رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ نے لوگوں کو دکھاکر فرمایا:اس پیالے سے میں نے حضورِ انور صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کو بہت قسم کے شربت اور دودھ پلایا ہے