Book Name:Tabarukat Ki Barakaat

کا ذہن بنتا ہے، تَبَرُّکات کی زیارت سےزبان پرذِکْرُاللہجاری ہوجاتاہے۔تَبَرُّکات کی زیارت سےنیکیاں کرنے کا جذبہ ملتا ہے۔آئیے! اسی تعلق سےا یک حکایت سنتی ہیں،چنانچہ

تَبَرُّک کے ادب کی برکتیں

حضرت ابو علی روز باریرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی بہن فاطمہ بنت احمدرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہَا فرماتی ہیں:شہرِ بغداد میں کچھ نوجوانوں نے اپنے میں سے ایک کو کسی ضرورت سے بھیجا،اس نے واپس آنے میں تاخیر کردی،یہ لوگ غصہ کرنے لگے،اتنے میں وہ ایک خربوزہ(Melon)لئے ہنستاہواپہنچا۔نوجوانوں نے پوچھا:ایک تو تُو دیر سے آرہا ہے،اس پر ہنستا بھی ہے؟لڑکے نے کہا،میں آپ لوگوں کے لئے ایک عجیب چیز لایا ہوں۔سب نے پوچھا:وہ کیا؟لڑکے نے اپنے ہاتھ کا خربوزہ انہیں پیش کیا اور کہا:اس خربوزے پر حضرت بشر حافیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے ہاتھ رکھ دیا تھا،اس لئے میں نے اسے 20 دِرہم میں خرید لیا۔اس کی بات سُن کر سب نے خربوزے کو چُوما اور اپنی اپنی آنکھوں سے لگایا۔ان میں سےایک نے کہا،حضرت بشرحافیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کوکس چیز نے اس مقام پر پہنچایا؟کسی نے کہا:تقویٰ نے۔سُوال کرنے والے نے کہا:میں تمہیں گواہ بنا کر اللہ پاک سے توبہ کرتا ہوں،اس کے بعد سب نےاسی کی طرح توبہ کی،پھر وہ سب طرطُوس نامی شہر تشریف لے گئے اور وہیں شہادت کا  رُتبہ پا لیا۔(الروض الریاحین،ص۲۱۸)

عقیدت مندوں کی بھی مغفرت

امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی کتاب”نماز کے احکام“صفحہ نمبر372 پر تحریر فرماتے ہیں:حضرت بِشرِحافیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہکو انتِقال کے بعدقاسم بن مُنَبِّہ نے خواب میں دیکھ کرپوچھا،ما فَعَلَ اللہُ بِکَ؟یعنی اﷲپاک نے آپ کے ساتھ کیا مَعامَلہ