Book Name:Tabarukat Ki Barakaat

اہم نکتہ:نیک اورجائز کام میں جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

بَیان سُننے کی نیّتیں

موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ،بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو! اِنْ شَآءَ اللہ!آج کے اس ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں ہم”تبرکات کی برکات“،تبرکات کے ثبوت میں قرآنی واقعات،صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے حضورِ پاک صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے مقدس تبرکات کی تعظیم کے واقعات،تبرکات کی تعظیم کے فائدےاور تبرکات کی بے ادبی کےنقصانات سُنیں  گی۔آئیے!پہلے تبرکات کی بَرَکت پر مشتمل ایک ایمان تازہ کرنے والا واقعہ  سنتی ہیں،چنانچہ

قمیصِ یوسُف سے شفا

            سورۂ یوسُف میںاللہ پاک کے محترم نبی حضرت یعقوب اور حضرت یوسُف عَلَیْہِمَا السَّلَامکا واقعہ بیان