Book Name:Tabarukat Ki Barakaat

اپنی امّی جان رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہَا کے کپڑے کا ایک دھاگا ہاتھ میں لے کر عرض کی:اے اللہ  پاک! یہ اس خاتون کے دامن کا دھاگا ہے جس پر کبھی کسی اجنبی شخص کی نظر نہیں پڑی، میرے مولیٰ!اسی دھاگے کے صدقے رحمت کی بارِش برسا دے!ابھی دعا ختم بھی نہ ہوئی تھی کہ رحمت کے بادل چھا گئےاور چھما چھم بارش شروع ہو گئی۔(اخبار الاخیار، ص۲۹۴ملخصاً) 

تبرکات کے فوائد

      پیاری پیاری اسلامی بہنو!آپ نےسناکہ بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے جسم سے نسبت رکھنے والے لباس کے ایک دھاگے کی بھی کیسی شان ہےکہ اسے ہاتھ میں رکھ کر مانگی گئی دعا قبول ہو گئی ۔اللہ پاک جو تمام برکتوں کا مالک ہے،اُس ربِّ کریم نے اپنے ان نیک بندوں کو دنیا جہاں کی ایسی برکتوں سے نوازا ہوتا ہے کہ جو چیزیں ان سے منسوب ہو جائیں،وہ بھی بابرکت ہوجاتی ہیں۔

       اَلْحَمْدُلِلّٰہانبیائےکرام عَلَیْہِمُ السَّلَام،صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان اور اولیائے کرامرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہمْ اَجْمَعِیْن سے منسوب چیزیں بڑی بَرَکت والی اور فیض پہنچانے والی ہوتی ہیں،یعنی ان مُقدّس تَبَرُّکات کا ادب و اِحترام کرنے والے خوش نصیب عاشقانِ رسول کو ان تَبَرُّکات  سے خوب فیض ملتاہے۔

آئیے! سنتی ہیں کہ تَبَرُّک سے کیا مراد ہے،چنانچہ

تَبَرُّک  کسے کہتے ہیں ۔۔۔؟؟؟

                             تَبَرُّک سے مراد انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام، صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی وہ چیزیں جو بَرَکت کےطور پر رکھی جائیں۔(برکات کا ثبوت،ص۲ملخصاً)پیارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے جسمِ مبارَک سے چھو جانے والی اور نسبت رکھنے والی ہر ہر چیز بھی مُتَبَرَّک(بَرَکت