Book Name:Tabarukat Ki Barakaat

فرمایا؟جواب دیا،اﷲ کریم نے مجھے بخش دیا۔تو میں نے عرض کیا،اے اﷲ پاک مجھ سے مَحَبَّت کرنے والوں کو بھی بخش دے۔تو اﷲ کریم کی رَحمت مزید جوش پر آئی اور فرمایا:قِیامت تک جو تم سے مَحَبَّت کریں گے، اُن سب کو بھی میں نے بَخْش دیا۔(شرح الصُدور،ص ۲۸۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو! غور کیجئے!حضرت بشرِحافی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے ہاتھ لگائے ہوئے خربوزے کا ادب کرنے کی وجہ سے ان نوجوانوں کے دلوں کی دنیا بدل گئی، انہوں نےگناہوں سے توبہ کی اور شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے، اس حکایت سے ہمیں یہ سبق ملا! اگر بزرگوں سے نسبت رکھنے والی کسی چیز کا دل سے اِحترام کیا جائے تو دِین و دنیا کی سعادتوں سے ہمیں بھی حصہ مل  سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

تَبَرُّک کی توہین پر سزائیں

پیاری پیاری اسلامی بہنو!جس طرح تَبَرُّکاتکی تعظیم اور اِحترام کرنے سے کئی فائدے ملتےہیں اور برکتیں نصیب ہوتی ہیں، اسی طرح اگر ان کی تعظیم نہ کی جائے اور ان کی بے ادبی و توہین کی جائے تو  بسا اوقات دنیا میں ہی اس کی سزا بھی مل جاتی ہے۔ اس کی سب سے واضح مثال تابوتِ سکینہ ہے،چنانچہ

مکتبۃ المدینہ کی کتاب”عجائب القرآن مع غرائب القرآن “کے صفحہ نمبر 52-53 پر لکھا ہے: (تابوتِ سکینہ)شمشاد کی لکڑی کا ایک صندوق تھا جو حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلام پر اُترا،جو ساری زندگی آپ عَلَیْہِ السَّلام کے پاس ہی رہا،پھر وراثت کے طور پرنسل در نسل ہوتا ہواآپ عَلَیْہِ السَّلام کی اولادکو ملتا رہا،یہ