Book Name:Allah Walon Ki Seerat

پیاری پیاری اسلامی بہنو! مفتیِ دعوتِ اسلامی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی سیرت بالخصوص آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی عاجزی سے ہمیں بھی سیکھنا اور اپنے اندر عاجزی پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ عاجزی کرنے والاانسان بظاہر خود کو جُھکا رہا ہوتا ہے لیکن حقیقت میں وہ اپنی شخصیت کو بلند کر رہا ہوتا ہے۔ کئی احادیثِ طیّبہ میں عاجزی اپنانے کی ترغیب آئی ہے۔آئیے!عاجزی کا جذبہ پیدا کرنے کی نِیَّت سے3 فرامین مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ سنتی ہیں ،چنانچہ

ارشاد فرمایا:دوسروں کو مُعاف کرنے کے سبب اللہ پاک بندے کی عزّت بڑھاتا ہے اور جو شخص اللہ پاک کے لئے عاجزی کرتا ہے اللہ پاک اُسے بلندی عطافرماتاہے۔(مسلم،کتاب البروالصلة والآداب، باب استحباب ا لعفووالتواضح ، ص ۱۰۷۱، حدیث : ۲۵۸۸)

ارشاد فرمایا:ہر شخص کے ساتھ 2 فرشتے ہوتے ہیں اور اسے ایک لگام ڈالی جاتی ہے جس کے ذریعے اسے روکتے ہیں،پس اگر وہ اپنے نَفْس کو اُونچا کرتا ہے تو وہ اسے کھینچتے ہیں اور دعا کرتے ہیں:اے اللہکریم!اسے پستی عطا فرما اور اگر وہ  اپنے نفس کو پست کرتاہے تو یوں دعا کرتے ہیں:اے اللہ کریم ! اسے بلندی عطافرما۔ (معجم کبیر،۱۲/ ۲۱۸، حدیث :۱۲۹۳۹ مفھومًا)

ارشاد فرمایا:اس شخص کے لئے خوشخبری ہے جو محتاج نہ ہونے کے باوجود عاجزی کرے اوراپنا مال گناہوں میں خرچ نہ کرے۔( شعب الایمان ، باب فی الزکاة...الخ ،۳/ ۲۲۵، حدیث :۳۳۸۸ملتقطاً )

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی  بہنو! بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فضیلت اور چند مَدَنی پھول بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتی ہوں ۔اُمّت کی بگڑی بنانے والے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سےمَحَبَّت کی اُس نےمجھ سےمَحَبَّت کی اورجس نے مجھ سے