Book Name:Allah Walon Ki Seerat

بھلائیوں کی اصل ہے، نرمی ایسی خوبی ہے جو انسان کو رحم کرنے پر اُبھارتی ہے، نرمی ایسی خوبی ہے جو انسان کو ظلم سے روکتی ہے، نرمی ایسی خوبی ہے جو انسان کو تکبّر سے بچاتی ہے، نرمی ایسی خوبی ہے جو انسان میں عاجزی پیدا کرتی ہے،نرمی ایسی خوبی ہے جو بندے کو صلح اور معافی کی جانب لاتی ہے،نرمی ایسی خوبی ہے جو بندے کو سب کا پسندیدہ بناتی ہے، نرمی ایسی خوبی ہے جو انسان میں سختی  کو ختم کرتی ہے۔ آئیے! نرمی کی فضیلت پر مشتمل2 فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنتی ہیں:

1۔   ارشاد فرمایا:بے شکاللہ پاك رفیق ہے اور نرمی کو پسند فرماتا ہے اور نرمی پر وہ کچھ عطا فرماتا ہے جوسختی پر عطانہیں فرماتا  بلکہ نرمی کے علاوہ  کسی بھی چیز پر عطا نہیں فرماتا۔ (مسلم ،کتاب البر والصلۃ،باب فضل الرفق، ص۱۰۷۲،حدیث: ۲۵۹۳)

2۔   ارشادفرمایا:جو نرمی سے محروم رہا وہ ہر بھلائی سے محروم رہا۔(مسلم ،کتاب البر والصلۃ،باب فضل الرفق، ص۱۰۷۲،حدیث: ۲۵۹۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو! غور کیجئے! نرمی کی کیسی پیاری فضیلت ہےلہٰذا ہمیں بھی نرمی کی عادت بنانی چاہیے اور اسلامی بہنوں سے نرمی ،شفقت اور حُسنِ اخلاق سے پیش آنا چاہیے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو! ہم مفتیِ دعوتِ اسلامی مفتی محمد فاروق عطاری مَدَنی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی سیرتِ مبارکہ کے بارے میں سُن رہی تھیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہمفتیِ دعوتِ اسلامی رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ ایک باکمال انسان تھے،یہی وجہ ہے کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ ایک وَقْت میں ایک سے زائد ذمہ داریاں نبھا رہے تھے،  زبردست عالِمِ دِین تھے، تجربہ کار مفتی تھے، مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن بھی تھے مگر اس کے